آج یوگی آدتیہ ناتھ نے لگاتار دوسری مدت کار کے لیے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لے لیا۔ ان کے ساتھ 52 دیگر لیڈروں نے وزارت کا حلف لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوگی کابینہ میں ایک مسلم نام بھی شامل ہے جو لوگوں کے لیے حیرت کا سبب ہو سکتا ہے۔ کئی لوگوں کو حیرانی اس لیے ہوگی کیونکہ یوپی اسمبلی انتخاب میں بی جے پی نے ایک بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ اس تعلق سے پارٹی پر سوال بھی اٹھے تھے اور ایک بیان میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح لفظوں میں کہا تھا کہ ایسے ہی امیدواروں کو ٹکٹ دیا جا سکتا ہے جن کے جیتنے کی امید ہو۔
Published: undefined
بہرحال، یوگی کابینہ میں جس مسلم شخص کو شامل کیا گیا ہے ان کا نام دانش آزاد انصاری ہے۔ ان کا تعلق بلیا سے ہے جو یوتھ لیڈر ہیں۔ انھیں اقلیتی محاذ کا وزیر بنایا گیا ہے۔ دانش بی جے پی اقلیتی مھاذ کے ریاستی جنرل سکریٹری ہیں اور طالب علمی کے دور سے ہی اے بی وی پی (اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد) سے جڑے رہے ہیں۔ 32 سالہ دانش آزاد انصاری نے 2006 میں لکھنؤ یونیورسٹی سے بی کام کی پڑھائی پوری کی ہے۔ سا کے بعد یہیں سے ماسٹر آف کوالیٹی مینجمنٹ، اور پھر ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی پڑھائی کی۔
Published: undefined
دانش آزاد انصاری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ جنوری 2011 میں آر ایس ایس کی طلبا تنظیم اے بی وی پی سے جڑے تھے۔ یہیں سے دانش کے آزاد خیالات لکھنؤ یونیورسٹی میں گونجنے لگے۔ دانش نے کھل کر اے بی وی پی کے ساتھ ساتھ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیے نوجوانوں کے درمیان ماحول بنایا۔ دانش لگاتار اقلیتی سماج اور نوجوانوں کے درمیان سرگرم رہے ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے انھیں تحفہ دیا اور یوگی کابینہ میں جگہ دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined