ہری دوار: اتراکھنڈ کے ہندو مذہبی اہمیت کے حامل شہر ہریدوار کے ہر کی پوڑی علاقے میں ایک مسلم شخص کو مقامی پولیس نے انڈے بیچنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے شخص کا نام نظام الدین ہے اور اس کا تعلق یوپی کے شہر مراد آباد سے ہے۔ سوشل میڈیا پر عام لوگوں اور سماجی کارکنوں نے پولیس کی اس کارروائی پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق نظام الدین پر الزام ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انڈے فروخت کر رہا تھا۔ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب کچھ لوگوں نے نظام الدین کو 5 کارٹن انڈے اور ایک بوری کے ساتھ پکڑ کر افسران کو اطلاع دی۔
مقامی تھانے کے انچارج سنجیو چوہان کے مطابق، ’’ملزم کو انڈے بیچنے کے الزام میں حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتاری مقامی کے لوگوں کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جنہوں نے اسے غیر قانونی سرگرمیوں کے ثبوت کے ساتھ پولیس کے حوالے کیا تھا۔‘‘
Published: undefined
انڈے بیچنے کے الزام میں ایک مسلمان شخص کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے۔ کچھ لوگوں نے اس گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے عام کاروبار میں مصروف شخص کے خلاف غیر ضروری کارروائی قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سماجی کارکن نوید حامد نے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا، ’’ہندوستان میں انڈے بیچنا کب سے جرم بن گیا؟ بی جے پی کی حکومت والی ریاست اتراکھنڈ کی پولیس نے ہریدوار میں ایک مسلمان بیچنے والے کو 5 کارٹن انڈے کے ساتھ گرفتار کیا۔ قومی انسانی حقوق کمیشن سے کسی کارروائی کی توقع نہیں کیونکہ انڈے بیچنے والا غریب مسلمان ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز