قومی خبریں

خواجہ غریب نواز ؒ  کی شان میں گستاخی کرنے والے چینل کے خلاف مسلم وکلاء نے نوٹس بھیجا

نوٹس میں لکھا ہے کہ ٹی آرپی بڑھانے کی ہوڑ میں خواجہ غریب نوازؒ کی شان میں گستاخی کرنا نا قابل قبول ہے کیونکہ اس کی وجہ سے مسلمانوں اور خواجہ ؒ کے چاہنے والوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

فائل تصویر
فائل تصویر درگاہ اجمیر شریف

ممبئی: گزشتہ کل نیوز-18 کے ایک شو میں خواجہ غریب نواز ؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے نیوز اینکر اور مینیجنگ ڈائریکٹر امیش دیوگن کے خلاف کارروائی کرنے کے لیئے ممبئی کے مسلم وکلاء نیوز براڈ کاسٹرس ایسوسی ایشن میں کمپلین داخل کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھی بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواجہ غریب نواز ؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے چینل پر پابندی لگائی جائے نیز اس کے خلاف انکوائری شروع کی جائے کہ آیا اس نے اتنی بڑی شخصیت کی شان میں لائیو پروگرام میں گستاخی کیسے کی اور اس کے پیچھے اس کی منشاء کیا ہے۔

Published: undefined

ایڈوکیٹ افروز صدیقی کی سربراہی میں وکلاء شریف شیخ، متین شیخ، انصار تنبولی، شاہد ندیم، رازق شیخ، ارشد شیخ، عادل شیخ و دیگر نے نیشنل براڈ کاسٹرس ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ 16/6/2020 کو نیوز-18 چینل نے اپنے ایک مباحثہ شو میں خواجہ غریب نواز ؒ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے انہیں ”لٹیرا چشتی“ کہا تھا نیز اس پروگرام کی کلپ ابھی بھی یو ٹیوب اور شوشل میڈیا پر موجود ہے لہذ ا چینل اور اینکر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور اس پر پابندی لگائی جائے کیونکہ اس سے قبل بھی چینل ایسی گستاخانہ حرکت کرچکا ہے۔

Published: undefined

بذریعہ ای میل وکلاء کی جانب سے بھیجی گئی کمپلین میں لکھا ہے کہ خواجہ غریب نواز ؒ کی شخصیت کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے، ہر سال ان کی درگاہ پر پرائم منسٹر، چیف منسٹرس اور اپوزیشن لیڈروں کی جانب سے چادر کا نذرانہ پیش کیا جاتا ہے نیز کروڑوں لوگ خواجہ ؒ کی درگاہ پر حاضری دیتے ہیں جس میں تمام مذاہب کے ماننے والے لوگ شامل ہوتے ہیں۔

Published: undefined

کمپلین میں مزید لکھا ہوا ہے کہ نیوز چینل کی اس گستاخی کے خلاف ملک کے مختلف پولس اسٹیشنوں میں تعزیرات ہند کی دفعات 295A, 153A, 34 کے تحت ایف آئی آر درج کرانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن جیسا کہ ٹی وی نیوز چینلز کے معاملات براڈ کاسٹرس ایسو سی ایشن دیکھتا ہے لہذ ا نیوز-18 کی سروسیس کو عارضی طورپر معطل کرے اور اس کے خلاف کارروائی کرے۔

Published: undefined

کمپلین نوٹس میں مزید لکھا ہے کہ ٹی آرپی بڑھانے کی ہوڑ میں خواجہ غریب نوازؒ کی شان میں گستاخی کرنا نا قابل قبول ہے کیونکہ اس کی وجہ سے مسلمانوں اور خواجہ ؒ کے چاہنے والوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ممبئی سمیت پورے ملک میں نیوز اینکر امیش دیوگن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جا رہی ہیں جس میں گنجان مسلم آبادی والا شہر مالیگاؤں بھی شامل ہے جہاں ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined