چنئی: بی ایس پی کی تمل ناڈو یونٹ کے صدر کے آرمسٹرانگ کو گزشتہ روز چنئی میں قتل کر دیا گیا۔ ان پر جمعہ 5 جولائی کی شام پیرمبور میں واقع ان کے گھر کے باہر حملہ کیا گیا۔ زخمی آرمسٹرانگ کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اس قتل پر سوال اٹھائے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے حملہ آوروں کی گرفتاری کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔
Published: undefined
قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسٹالن نے حملہ آوروں کی گرفتاری کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، "بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر آرمسٹرانگ کا قتل حیران کن اور انتہائی افسوسناک ہے۔ پولیس نے راتوں رات قتل میں ملوث لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔‘‘
انہوں نے ایک طویل پوسٹ میں مزید لکھا، ’’میں آرمسٹرانگ کی سوگوار پارٹی، خاندان، رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرنا چاہوں گا۔ میں نے پولیس افسران سے کہا ہے کہ وہ معاملے کی جلد تحقیقات کریں اور مجرموں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بھی اس واقعہ پر اپنے غم اور ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، "بی ایس پی تمل ناڈو ریاستی یونٹ کے صدر کے آرمسٹرانگ کا آج شام (5 جولائی) کو چنئی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر وحشیانہ قتل انتہائی افسوسناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ آرمسٹرانگ جو پیشے سے وکیل ہیں، دلتوں کی ایک طاقتور آواز تھے۔ حکومت مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined