قومی خبریں

مرادنگر حادثہ: مہلوکین کے اہل خانہ سے ایس پی-عآپ لیڈران کی ملاقات

سماج وادی پارٹی ایم ایل سی آشو ملک نے متاثرین سے ملنے کے بعد کہا کہ پارٹی صدر اکھلیش یادو متاثرہ کنبوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں کی ہدایت پر پارٹی کا ایک وفد متاثرہ کنبہ سے ملاقات کرنے پہنچا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

غازی آباد: اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے مرادنگر میں شمشان گھاٹ کی چھت گرنے کے معاملے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ جمعرات کو عام آدمی پارٹی (عاپ) کے رکن پارلیمان اور یوپی کے انچارج سنجے سنگھ اور سماج وادی پارٹی کے قانون ساز اسمبلی کے رکن آشو ملک سمیت کئی لیڈروں نے متاثرہ کنبے سے ملاقات کی۔

Published: undefined

لیڈروں نے اترپردیش کی یوگی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں بدعنوانی اپنی شباب پر ہے۔ سنجے سنگھ نے مہلوکین کے اہل خانہ کی ڈھارس بندھائی، سماج وادی پارٹی (ایس پی) ایم ایل سی آشو ملک نے متاثرین سے ملنے کے بعد کہا کہ پارٹی صدر اکھلیش یادو متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہوئے ہیں۔ اور انہیں کی ہدایت پر پارٹی کا ایک وفد یہاں آیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اور ضلع انتظامیہ اس معاملے کے کچھ ملزمین کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اتواار کو تیز بارش کے درمیان مرادنگر میں بنبا مارگ پر واقع شمشان گھاٹ احاطے کی چھت اور دیوار منہدم ہوگئی۔ حادثے کے وقت شمشان گھاٹ پر آخری رسوم کی ادائیگی ہو رہی تھی اور اس دوران وہاں جمع 40 سے زیادہ افراد اس کے ملبے کے نیچے دب گئے۔ حادثے میں تقریباً 25 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے معاملے کے سبھی ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined