قومی خبریں

بہار کے میونسپل کارپوریشنز کو ملا نیا میئر، پٹنہ کی کرسی پر سیتا ساہو کا قبضہ برقرار، ریشمی بنی ڈپٹی میئر

پٹنہ میں میئر کی کرسی پر سیتا ساہو نے ایک بار پھر سے قبضہ جما لیا ہے، ساہو نے زبردست مقابلے میں مہہ جبیں کو تقریباً 18 ہزار ووٹوں سے شکست دی، ڈپٹی میئر عہدہ پر ریشمی چندرونشی کو جیت ملی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

بہار میونسپل کارپوریشن انتخاب 2022 کے تحت 17 میونسپل کارپوریشنز اور 68 بلدیوں میں ہوئے انتخابات کے نتائج آج برآمد ہو گئے۔ ان میں پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے میئر عہدہ پر ایک بار پھر سیتا ساہو نے قبضہ برقرار رکھا ہے، جبکہ ڈپٹی میئر عہدہ پر ریشمی چندرونشی نے جیت حاصل کی ہے۔

Published: undefined

بہار میونسپل کارپوریشن انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں 28 دسمبر کو ہوئی ووٹنگ میں کئی میونسپل کارپوریشنز میں کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی۔ اس مرحلہ میں 11 ہزار سے زیادہ امیدواروں کا وقار داؤ پر لگا تھا۔ جمعہ کو پولنگ مراکز پر صبح سے ہی امیدواروں کے حامیوں کی بھیڑ لگی ہوئی تھی۔

Published: undefined

پٹنہ میں میئر کی کرسی پر سیتا ساہو نے ایک بار پھر سے قبضہ جما لیا ہے۔ ساہو نے زبردست مقابلے میں مہہ جبیں کو تقریباً 18 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ دوسری طرف ڈپٹی میئر عہدہ پر ریشمی چندرونشی نے انجنا گاندھی کو انتخاب میں شکست دی ہے۔ ریشمی چندرونشی نے اس انتخاب میں 5 ہزار سے زیادہ ووٹ سے جیت درج کی ہے۔

Published: undefined

گیا سے میئر عہدہ پر گنیش پاسوان نے بازی ماری ہے، جبکہ ڈپٹی میئر عہدہ پر چنتا دیوی نے جیت حاصل کی۔ اسی طرح آرہ میونسپل کارپوریشن میں میئر عہدہ پر اندو دیوی نے قبضہ جمایا اور ڈپٹی میئر کی سیٹ پورن دیوی کو ملی ہے۔ بھاگلپور سے میئر وسندھرا لال منتخب ہوئی ہیں اور ڈپٹی میئر عہدہ پر صلاح الدین نے جیت درج کی۔

Published: undefined

سمستی پور میں میئر کی شکل میں انیتا رام اور ڈپٹی میئر عہدہ کے لیے رام بالک پاسوان، دربھنگہ سے میئر عہدہ پر انجم آرا اور ڈپٹی میئر عہدہ پر نازیہ حسن کامیاب رہیں۔ اسی طرح مظفر پور کی میئر انیتا دیوی منتخب ہوئی ہیں اور ڈپٹی مہئر عہدہ پر مونالیسا نے قبضہ کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بہار میں اس بار پہلی مرتبہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست عوام نے ووٹ کی طاقت سے کیا ہے۔ اس سے قبل وارڈ کونسلر کے ووٹ سے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined