پٹنہ: بہار کے مونگیر میں درگا کی مورتی وسرجن کے دوران ہونے والی فائرنگ کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے جمعرات کو کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایم اور ایس پی کو برطرف کر دیا ہے۔ کمیشن کی طرف سے یہ کارروائی لوگوں کے غم و غصہ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ قبل ازیں، صبح کے وقت مشتعل لوگوں کے ہجوم نے ضلع صدر دفتر میں واقعہ ایس پی کے دفتر اور ایس ڈی او کی رہائش گاہ پر زبردست توڑ پھوڑ کی گئی۔ لوگوں نے احتجاجاً کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا اور تھانہ پر پتھراؤ بھی کیا۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن نے ضلع کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ڈی ایم اور ایس پی کو فوری اثر سے برطرف کر دیا۔ اسی کے ساتھ اس پورے واقعہ کی ڈویزنل کمشنر مگدھ اسانگبا چوبے کی نگرانی میں جانچ کے بھی احکامات صادر کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اگلے سات دنوں کے اندر جانچ مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ واضح رہے کہ بہار میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر صوبہ کے نظم و نسق کی ذمہ داری اس وقت الیکشن کمیشن پر ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بہار کے مونگیر میں کوتوالی تھانہ علاقہ میں پیر کی شام مورتی وسرجن کے دوران تشدد بھڑک اٹھا تھا، جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔ قریب 7 دیگر افراد پولیس کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے تھے۔
Published: undefined
مونگیر ضلع کی ایس پی لیپی سنگھ، جنہیں برطرف کیا گیا ہے، ان کا موازنہ جنرل ڈائر سے کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک ظالم قسم کی افسر ہیں اور انہوں نے ہی جلیانوالا باغ کی طرز پر نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے اور لاٹھیاں برسانے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے کہ لیپی سنگھ نتیش کے معتمد مانے جانے والے سابق آئی اے ایس افسر اور جے ڈی یو کے رکن راجیہ سبھا آر سی پی سنگھ کی بیٹی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز