نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے مُنڈکا علاقہ میں تین منزلہ عمارت میں ہونے والی آتشزدگی کے بعد جو تصاویر منظر عام پر آئی ہیں انہوں نے پورے ملک کو دہلا دیا ہے۔ رات کے وقت لگنے والی آگ کی وجہ سے علاقہ میں چیخ و پکار کا عالم تھا اور روتے بلکتے لوگ اپنے عزیزوں کی تلاش کر رہے تھے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام تاحال جاری ہے اور عمارت سے اب تک 27 لاشوں کو برآمد کر لیا گیا ہے۔ کئی لاشیں ایسی ہیں کہ ان کی شناخت کر پانا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ کئی افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں، جس کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، راحت اور بچاؤ اہلکار نے 50 سے زیادہ افراد کو محفوظ نکال لیا ہے۔ اس معاملہ میں اب تک دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان اس فرم کے مالکان ہیں جہاں آگ لگی تھی۔
Published: undefined
راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف این ڈی آر ایف (نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس) کے عملہ نے کو آنکھوں دیکھی بیان کی ہے وہ خوفناک ہے۔ این ڈی آر ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ وکاس سینی نے کہا، ’’ہماری ٹیم رات 11.30 کے قریب جائے وقوعہ پر پہنچی تھی۔ پہلے یہاں تلاشی مہم چلانے میں کافی دشواریوں کا سامنا تھا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن دیواروں اور چھت سے جو پانی ٹپک رہا تھا وہ کافی گرم تھا اور لوگوں کو تلاش کرنا ممکن نہیں ہو پا رہا تھا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ عمارت کے تینوں فلور کی تلاشی مکمل کر لی گئی ہے اور دوسری منزل پر ایک طرف تلاشی جاری ہے۔ دوسری منزل پر لاشوں کے چھوٹے چھوٹے 7-8 حصے ملے ہیں۔ تقریباً 4-5 گھنٹے میں تلاشی کا کام پورا ہو جائیے گا۔
مہلوکین میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ دہلی سول ڈفینس کے سنیل کمار نے بتایا کہ ان کی اطلاع کے مطابق 28 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن میں سے 5 مرد اور 23 خواتین شامل ہیں۔ ہم غائب لوگوں کی تفصیل حاصل کر رہے ہیں۔ لوگوں کو ہیلپ لائن نمبر فراہم کیا گیا ہے۔ کوئی بھی تفصیل آنے پر انہیں فوری طور پر مطلع کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز