قومی خبریں

ممبئی کے ’سی ایس ٹی‘ کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی، محکمہ پولیس متحرک

پولیس کنٹرول روم میں کال موصول ہونے پر ریلوے پولیس پروٹیکشن فورس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت پولیس اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن پر پانچ گھنٹے سے زائد تک سرچ آپریشن چلایا

تصویر بشکریہ ریل انفو
تصویر بشکریہ ریل انفو 

ممبئی: جنوبی ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمینس (سی ایس ٹی) ریلوے اسٹیشن اور شہر کے مضافاتی کرلا ریلوے اسٹیشن کو جمعہ کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد محکمہ پولیس میں افرا تفری مچ گئی۔ جس کے بعد دونوں اسٹیشنز پر پانچ گھنٹے سے زائد تلاشی لی گئی تاہم کوئی مشکوک چیز نہیں برآمد نہیں ہوئی۔

Published: undefined

پولیس کنٹرول روم میں کال موصول ہونے پر ریلوے پولیس پروٹیکشن فورس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت پولیس اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن پر پانچ گھنٹے سے زائد تک سرچ آپریشن چلایا۔

ریلوے کمشنر قیصر خالد نے کہا ’’فون کرنے والے نے سی ایس ٹی اور کرلا ریلوے اسٹیشنوں کو دھماکہ خیز مادے سے اڑانے کی دھمکی دی۔ اس کے بعد پولیس کی مختلف ٹیموں نے دونوں تھانوں کے کونے کونے کی تلاشی لی۔

Published: undefined

خالد نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران پولیس ٹیموں کو کوئی مشکوک چیز نہیں ملی، فون کرنے والے کی شناخت کر لی گئی ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined