ممبئی: ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مہاراشٹر بالخصوص ممبئی شہر میں کورونا کے بڑھتے معاملوں پر قابو پانے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، باوجود اس کے عوامی لا پرواہی و احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں لہٰذا ان حالات میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے، اگر عوام قواعد پر عمل نہیں کرتے ہیں تو لاک ڈاؤن ناگزیر ہو جائے گا۔
Published: undefined
ممبئی شہر میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلم شیخ نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے ریاستی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ وقتاً فوقتاً بی ایم سی اور محکمہ صحت کے ساتھ میٹنگ لے رہے ہیں اور حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں مگر باوجود اس کے کورونا کے معاملوں میں کمی نہیں آرہی ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے خود لاک ڈاؤن کے لئے تیار رہنے کی بات کہی ہے اب یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ سرکاری قواعد کی پابندی کریں ورنہ ممبئی شہر میں بھی لاک ڈاؤن ناگریز ہے۔
Published: undefined
کورونا کی روک تھام میں حکومت پر اپوزیشن کی تنقیدوں کے جواب میں نگراں وزیر اسلم شیخ نے کہا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے 80 فیصد نجی اسپتالوں کے بیڈ بھی اپنے پاس محفوظ رکھیں ہیں نیز نجی اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مکمل جانچ کے بغیر برائے راست مریضوں کو داخل نہ کریں ساتھ ہی بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کا کام حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے تو وہیں آج ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے مریضوں کی جانچ ( ٹیسٹنگ ) مہاراشٹر بالخصوص ممبئی شہر میں ہو رہی ہے اس لئے مریضوں کی تعداد بھی یہاں زیادہ ہے مگر جس طرح سے حکومت نے کورونا کے ابتدائی دور اور فی الوقت میں مریضوں کی تعداد میں قابو پانے کے لئے اقدامات کئے ہیں وہ ملک کی دیگر ریاستوں سے کئی زیادہ ہے اور جہاں تک اپوزیشن کی تنقیدوں کا سوال ہے تو یہاں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ بی جے پی کو عوام کی زندگی سے زیادہ اپنی سیاست پیاری ہے اس لئے چاہے وہ مذہبی مقامات کو کھولنے کو لیکر سیاست ہو، بسوں، لوکل ٹرینوں میں عام لوگوں کو سفر کی اجازت دینے کے بات ہو ہر جگہ بی جے پی نے صرف سیاست سے کام لیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined