ممبئی: عروس البلاد ممبئی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ٹاٹا پاور نے بجلی کے اپنے ٹیرف میں بڑے پیمانے پر اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ تجویز ممبئی کے لوگوں خاص طور سے غریب صارفین کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا، کیونکہ ٹاٹا پاور نے اس میں 201 سے 89 فیصد تک اضافہ کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ بجلی شرح میں اضافہ کی اس تجویز سے عوام فکر مند ہیں۔
Published: undefined
2024-25 میں صارفین کے تمام کٹیگریز کے لیے تجویز کردہ اوسط اضافہ 12 فیصد ہے۔ ٹاٹا پاور کے اضافے کی اس تجویز سے سب سے زیادہ بوجھ کم آمدنی والے رہائشی صارفین اور غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزرانے والے صارفین پر پڑے گا، جس میں بالترتیب 201 فیصد اور 89 فیصد کے مجوزہ اضافے کا امکان ہے۔ اس تجویز سے اعلیٰ سطح کے صارفین اور عوامی خدمات کے کچھ صارفین کو کچھ راحت ملے گی۔
Published: undefined
ڈسٹری بیوشن کمپنی کے اعلان کے مطابق ٹاٹا پاور ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ کی قیمت موجودہ 3.74 روپے سے بڑھا کر 7.37 روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جبکہ 101-300 یونٹس کے درمیان استعمال کرنے والوں کے لیے مجوزہ اضافہ 5.89 روپے سے 9.31 روپئے کیا گیا ہے۔ پیش کردہ تجویز کے مطابق غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کے لیے 89 فیصد، 0 سے 100 یونٹ تک 201 فیصد، 101 سے 300 تک یونٹ کے لیے 66 فیصد، 301 سے 500 یونٹ تک 10 فیصد جبکہ دیگر ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے 41 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
Published: undefined
دوسرے شعبے جن میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے وہ ہیں ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں 71 فیصد، کمرشیل صارفین کے ٹیرف میں 8-25 فیصد، صنعتی صارفین کے ٹیرف میں 25-38 فیصد اور عوامی خدمات کچھ درجات کو چھوڑ کر82 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ جن کیٹیگریز کو کچھ راحت مل سکتی ہے ان میں 500 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے اعلیٰ درجے کے رہائشی صارفین کے ٹیرف میں 5 فیصد کی کٹوتی، ایچ ٹی پبلک سروس کے زمرے کے تحت بڑے پبلک سروس صارفین کے ٹیرف میں 18 فیصد تک کمی اور میٹرو و مونوریل کے ٹیرف میں 29 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
Published: undefined
کمپنی کے ذریعے اپریل 2023 میں اوسطاً 11.88 فیصد (2023-2024) اور 12.19 فیصد (2024-2025) کا اضافہ حاصل کرنے کے ایک سال سے بھی کم وقت میں زبردست اضافہ اور جزوی ریلیف کی تجویز پیش ہوئی ہے۔ ٹاٹا پاور کی گزشتہ ٹیرف میں اضافے کی منظوری کو گزشتہ سال (اپریل 2023) کو اپیلٹ ٹریبونل فار الیکٹرسٹی (APTEL) کے سامنے چیلنج کیا گیا تھا، جس نے اس ماہ (جنوری 2024) کو کمپنی کے حق میں فیصلہ دیا، جس سے ٹیرف کی تازہ ترین تجویز کی راہ ہموار ہوئی۔
Published: undefined
مہاراشٹرا الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (MERC) نے نئی تجاویز کے لیے عوامی تجاویز/ اعتراضات طلب کیے ہیں جس میں اس معاملے میں حتمی فیصلے سے قبل 27 فروری کو عوامی سماعت ہوگی۔ واضح ہو کہ ٹاٹا پاور فی الحال ممبئی میں تقریباً 7.50 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے، جن میں 5.5 لاکھ رہائشی صارفین شامل ہیں، جو عام طور پر ماہانہ 300 یونٹس سے کم استعمال کرتے ہیں۔
Published: undefined
اگر اس تجویز کو منظوری دے دی جاتی ہے تو اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اپریل سے شروع ہونے والے انتخابی موسم میں صارفین کے بلوں پر خاصا بوجھ پڑے گا۔ اس سال ریاست میں پارلیمنٹ اور اسمبلی انتخابات سے عین قبل ٹیرف میں اضافے کی اس تجویز کو صارفین کے گروپوں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل ہونے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے معاشی دارالحکومت میں کام کرنے والی دیگر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے صارفین پر بھی اس کا ممکنہ اثر پڑنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز