قومی خبریں

ممبئی: دھاراوی میں آف لائن امتحان کے خلاف طلباء کا پرزور احتجاج، حالات کشیدہ

ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ کا کہنا ہے کہ دسویں اور بارہویں بورڈ کے آف لائن امتحان لینے کا فیصلہ ماہرین تعلیم کے مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔

امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ممبئی کے دھاراوی علاقہ میں طلباء کے احتجاج میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد یہاں کے حالات قابو میں ہیں اور امن قائم ہے، لیکن کشیدگی ہنوز برقرار ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر اس معاملہ میں وکاس پاٹھک عرف ہندوستانی بھاؤ کی حمایت میں ایک مرتبہ پھر احتجاج کا انتباہ دیا گیا ہے، جس کے پیش نظر ممبئی پولیس الرٹ ہوگئی ہے اور دھاراوی کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

دھاراوی علاقے میں پولیس وین کے ساتھ حفاظتی دستوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ ممبئی میں طلباء کا اچانک اتنا بڑا مجمع جمع کرنے کے پیچھے کون لوگ تھے اور اس کے پس پشت کون سی طاقت کارفرما تھی، پولیس اس کی بھی تفتیش میں مصروف ہے کیونکہ حالات اب بھی کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔ آف لائن امتحان کے خلاف ہندوستانی بھاؤ نے طلباء کے احتجاج کی حمایت کی تھی اس معاملہ میں اقرار خان اور ہندوستانی بھاؤ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی بھاؤ کو پرتشدد واقعات کا ذمہ دار قراردیا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے ہی طلبا کو جمع ہونے کے لئے سوشل میڈیا کی معرفت اکسایا تھا اور ان کے ورغلانے پر ممبئی ہی نہیں بلکہ ناگپور اور ریاست کے دیگر علاقوں میں احتجاج کے لئے مظاہرین جمع ہوئے تھے، ان مظاہرین نے ناگپور میں بھی تشدد کو انجام دیا تھا، جس کے بعد اب ناگپور میں بھی ہندوستانی بھاؤ پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے، ناگپور پولیس بھی اس کی تحویل حاصل کرے گی۔

Published: undefined

ممبئی میں سوشل میڈیا پر پولیس کی نظر ہے اور ہندوستانی بھاؤ کے اکاؤنٹ پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ہندوستانی بھاؤ نے اس سے قبل کتنے ویڈیو تیار کئے ہیں اور اس ویڈیو کے کتنے فالووور ہیں اور کتنے طلباء اس کے رابطے میں تھے، اس احتجاجی مظاہرہ میں کوئی تنظیم بھی شریک تھی یا سیاسی جماعت ان کی پس پردہ حمایت کر رہی تھی ان تمام نکات پر تفتیش جاری ہے۔

Published: undefined

ممبئی دھاراوی میں احتجاج کے دوران پر تشدد واقعہ کے بعد اب پولیس نے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے بچوں اور طلباء پر نظر رکھیں کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کیسے کرتے ہیں اور کس کو اکاؤنٹ پر فالو کرتے ہیں، ڈی سی پی پرنیہ اشوک نے بتایا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بالغ ہی پہلے اکاؤنٹ کھولا کرتے تھے لیکن اب 16 سے 15 سال کے بچوں کے بھی اکاؤنٹ انسٹا گرام ٹوئٹر اور فیس بک پر ہیں یہ بچے ان اکاؤنٹ میں کس کو فالو کر تے ہیں کیا وہ کسی اشتعال انگیزی میں ملوث تو نہیں ہیں۔ متنازع شخصیت سے طلباء کو دور رہنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

حکومت مہاراشٹر میں وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے احتجاج کے بعد اپنا موقف واضح. کرتے ہوئے کہا کہ دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحان کا آف لائن امتحان لینے کا فیصلہ ماہرین تعلیم کے مشورے سے لیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے تقریباً پندرہ لاکھ طلباء ہر سال بورڈ امتحان دیتے ہیں اور اس کے لئے وہ تین ماہ قبل سے ہی تیاریاں شروع کر دیتے ہیں۔ ایسے میں امتحان کے طریقہ کار میں تبدیلی طلباء میں کنفیوزن پیدا کرے گی۔

Published: undefined

گائیکواڑ نے کہا کہ وہ طلباء کے مسائل کو سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے تیار ہیں۔ مہاراشٹر وکاس آگھاڑی کی حکومت طلباء کے مسائل کے حل کے لئے موجود ہے ایسے میں طلباء کو سڑکوں پر احتجاج کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے امتحان کو اس طرح متعین کیا ہے کہ اگلا تعلیمی سال متاثر نہ ہو پائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined