قومی خبریں

ممبئی: بم دھماکہ سے متعلق جھوٹا ٹوئٹ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے کیا گرفتار

پولیس ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بنوری سنگھ نامی نوجوان نے 22 جنوری کو ’کمانڈو سنگھ‘ نام سے بنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا تھا کہ ضلع پالگھر میں مالڈ، اندھیری اور وسائی میں 7 ملٹی پلیکسوں میں دھماکے ہوں گے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ممبئی پولیس نے ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان کو شہر کے کچھ سینما گھروں میں بم دھماکوں کے بارے میں جھوٹی پوسٹ ٹوئٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر (سائبر) ریشمی کرندیکر نے پیر کو یہاں بتایا کہ بنوری سنگھ نامی ایک نوجوان نے 22 جنوری کو ’کمانڈو سنگھ‘ کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کہا تھا کہ ضلع پالگھر میں مالڈ، اندھیری اور وسائی میں سات ملٹی پلیکسوں میں دھماکے ہوں گے۔ اس نے ٹوئٹ میں ممبئی پولیس اور پولیس کمشنر کو ٹیگ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں کہا تھا کہ دھماکے سات ملٹی پلیکسوں میں ہوں گے جہاں ہندی فلم ’ میڈم مکھیہ منتری‘ شو جاری ہے۔

Published: undefined

افسر نے بتایا کہ اس پیغام کے بعد پولیس نے مختلف تھیٹروں کی چھان بین کی اور بعد میں اسے جھوٹا پایا۔ اس دوران ملزم نے اپنے ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔ پولیس کے معاملہ درج کرنے کے بعد سائبر برانچ نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ ملزم کو گزشتہ ہفتے ہریانہ سے گرفتار کیا گیا اور اس کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined