قومی خبریں

عید قرباں پر ذبیحہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل نہ کریں: ‎پولیس کمشنر کی اپیل

ممبئی پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ گؤ کشی کے نام پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اگرکسی کو کوئی شبہ ہے تو اس کی شکایت پولیس سے کرے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

عید الاضحی کے موقع پر ذبیحہ کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،گؤ کشی کے نام پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اگرکسی کو کوئی شبہ ہے تو اس کی شکایت پولیس سے کرے۔عید قرباں کیلئے ممبئی پولیس نے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔

Published: undefined

وویک پھنسلکر نے بتایا کہ ، عید الاضحی کے پیش نظر پولیس کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں ، اتنا ہی نہیں حساس علاقوں میں بندوبست میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ بقول ممبئی پولیس کمشنر کے انہیں  یقین ہے کہ عوام پولیس سے تعاون کریں گے، عید الاضحی سے متعلق انتظامات کیلئے جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق ستیہ نارائین چودھری نے دیونار مذبخ کا دورہ بھی کیا ہے یہاں جانوروں کی نقل و حمل سے متعلق ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

Published: undefined

انھوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر قربانی کی ویڈیو وائرل کر نے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ آج کل ایک ٹرینڈ ہوگیا ہے کہ لوگ اگر سیاحت پر بھی جاتے ہیں تو دنیا دیکھنے کے بجائے وہ اپنے موبائل میں تصویر کشی ویڈیو گرافی اور منظرکشی میں مصروف ہوتے ہیں جبکہ انہیں سیاحت سے لطف اندوز ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے سبب دھمکی آمیز فون کالز سے لیکر افواہ بھی پھیلائی جاتی ہے، یہ ایسے سماج دشمن عناصر ہیں جن کی سماج کے تئیں کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی اور ان کے خلاف پولیس بھی سخت کارروائی کرتی ہے۔

Published: undefined

ممبئی پولیس کمشنر نے انتباہ کیا ہے کہ عید قرباں کے دوران اگر کوئی قانون ہاتھ میں لیتا ہے تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے اگر گؤ کشی سے متعلق کسی کو شبہ ہے یا کوئی مشتبہ نقل و حمل پائی جاتی ہے تو اس کی اطلاع پولیس اسٹیشن کو دے اور پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال دیونار مذبح سے گوشت کی نقل و حمل کیلئے پولیس نے فری وے سے ٹیمپو کو بھی اجازت دی تھی اس کے ساتھ ہی پولیس نے اسکواڈنگ بھی فراہم کی تھی چونکہ پولیس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ان کے تہواروں پر تحفظ فراہم کرے، اور جن کا تہوار ہے انہیں بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ وہ کسی کی دل آزاری نہ کرے اور ایسے عمل سے گزیز کرے جس سے نظم ونسق کا مسئلہ پیدا ہو۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی شہر میں عوام اور پولیس فورس کا میں شکر گزار ہوں کہ لوک سبھا الیکشن سے لے کر تمام تہوار پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے۔ عید قرباں پر پولیس نے ضروری اقدامات کئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ عوام پولیس سے تعاون کریں گے اور پرامن طریقے سے سہ روزہ عید الاضحی اختتام پذیر ہوگی انہوں نے کہا کہ پولیس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تحفظ فراہم کرے لیکن عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کے ساتھ ایسے عمل سے اجتناب کرے جس سے کسی کو تکلیف پہنچتی ہے یا پھر کسی کی دل آزاری ہوتی ہو۔

Published: undefined

ممبئی میں ماحول پرامن ہے ایسے میں اگر کوئی شرپسند عناصر اسے مکدر کر نے کی کوشش کرتا ہے تو پولیس اس سے سختی سے نمٹے گی ، اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی پولیس کی نگرانی رہے گی اگر کسی کو کوئی پریشانی ہے یا ٹرانسپوٹرس کو کوئی ہراساں کرتا ہے تو اس کی شکایت وہ پولیس اسٹیشن میں کر سکتے ہیں اگر کوئی بے جا ہراساں کرتا ہے تو اس پر بھی پولیس مقدمہ درج کریگی۔ پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ عید قرباں میں سوشل میڈیا پر ذبیحہ کے ویڈیو وائرل کرنے, خون آلود کپڑے پہن کر گشت کرنے, چھری یا ہتھیاروں کی نمائش کرنے سے گریز کریں اور گوشت لے جاتے وقت اسے ڈھانپ کر سلیقہ سے لے جائیں یہ ان کی بھی ذمہ داری ہے اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے اس سے سماج میں بھائی چارگی پیدا ہوتی ہے اور اسکی اسلام بھی ترغیب دیتا ہے کہ قربانی کی نمائش نہ کی جائے کیونکہ اللہ نیتوں پر فیصلہ کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined