ممبئی پولیس نے نوئیڈا سے ایک 20 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے کچھ دن قبل ممبئی کے ایم ایل اے ذیشان صدیقی کے دفتر میں کال کر کے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس کے مطابق، یہ کال باندرہ ایسٹ میں واقع ذیشان صدیقی کے عوامی رابطہ دفتر کے لینڈ لائن نمبر پر موصول ہوئی تھی۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز کال گزشتہ جمعہ کی شام کو کی گئی تھی، جس میں نہ صرف ذیشان صدیقی بلکہ اداکار سلمان خان کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور فون پر پیسوں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ذیشان صدیقی کے دفتر کے ایک ملازم کی شکایت پر باندرہ کے نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی اور مقام کا پتہ لگاتے ہوئے گرفتاری عمل میں لائی۔
Published: undefined
پولیس ذرائع کے مطابق، نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانے کے حدود سے ایک 20 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت محمد طیّب کے نام سے ہوئی ہے، جو دہلی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ ممبئی پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ اب تک کی تحقیقات میں اس کے کسی بڑے گروہ سے تعلق کا ثبوت سامنے نہیں آیا۔
Published: undefined
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ یہ دھمکی فون لائن کے علاوہ دفتر کے واٹس ایپ نمبر پر بھی موصول ہوئی تھی، جس میں ذیشان صدیقی اور سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی اور پیسوں کا مطالبہ کیا گیا۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ مکمل حقائق سامنے آ سکیں۔
یاد رہے کہ ذکر ہے کہ ذیشان صدیقی کے والد بابا صدیقی کو چند دن قبل ممبئی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ذیشان صدیقی کو بھی دھمکی موصول ہوئی۔ اس واقعے نے ممبئی کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور پولیس معاملے کی سنجیدہ تحقیقات کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined