قومی خبریں

موسلادھار بارش سے ممبئی کی معمولات زندگی درہم برہم، کئی علاقوں میں الرٹ

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کئی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے بعد لوگوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے، آئی ایم ڈی کے مطابق آئندہ دو دنوں میں مہاراشٹر کے کئی حصوں میں زوردار بارش ہو سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں خوب بارش ہو رہی ہے۔ زبردست بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہے۔ لگاتار ہو رہی بارش کے سبب کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پانی بھرنے کی وجہ سے اندھیری سَب وے کو بھی بند کرنے کی نوبت آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی بسوں کے راستے بھی بدلنے پڑ گئے ہیں۔

Published: undefined

بارش اتنی زیادہ ہوئی ہے کہ وسئی کا پانڈھرتارا پل پوری طرح پانی میں ڈوب گیا اور آس پاس کے تقریباً 30 گاؤں سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ نالاسوپارا میں بھی بارش کی وجہ سے برا حال دیکھنے کو مل رہا ہے۔ نالاسوپارا میں سڑکوں پر پانی بھرنے سے آمد و رفت محال ہو گیا ہے۔ ان مقامات پر پیر کے روز سے ہی تیز بارش ہو رہی ہے۔ اس بارش نے سڑک ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ ساتھ ٹرین ٹرانسپورٹیشن کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر کئی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس الرٹ سے لوگوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آئندہ دو دنوں کے لیے ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی حصوں میں زوردار بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رائے گڑھ، رتناگری اور سندھو دُرگ میں 9 جولائی تک ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پالگھر، پونے، کولہاپور اور ستارا میں 8 جولائی تک ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ممبئی اور ٹھانے 10 جولائی تک آرینج الرٹ پر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined