قومی خبریں

ممبئی ہورڈنگ حادثہ: بل بورڈ کے مالک بھاویش بھنڈے کو ادے پور سے کیا گیا گرفتار

ایک اہم پیش رفت میں پولیس نے 13 مئی کو گھاٹ کوپر میں حادثے کا شکار ہونے ہورڈنگ کی کمپنی کے مالک بھاویش بھنڈے کو راجستھان کے ادے پور میں واقع اس کے ٹھکانے سے گرفتار کر لیا

<div class="paragraphs"><p>بھاویش بھنڈے / آئی اے این ایس</p></div>

بھاویش بھنڈے / آئی اے این ایس

 

ممبئی: ایک اہم پیش رفت میں پولیس نے 13 مئی کو گھاٹ کوپر میں حادثے کا شکار ہونے ہورڈنگ کی کمپنی کے مالک بھاویش بھنڈے کو راجستھان کے ادے پور میں واقع اس کے ٹھکانے سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ای جی او میڈیا کمپنی کے ڈائریکٹر بھنڈے پیر کو بہت بڑا بل بورڈ گرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 88 زخمی ہو گئے تھے۔

Published: undefined

اس سانحہ کے فوراً بعد، ممبئی پولیس نے بھنڈے کے خلاف مجرمانہ قتل کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا۔ ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھنڈوپ پولیس نے بھنڈے کا سراغ لگانے کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ بھنڈے مسلسل مقامات بدل رہا تھا، جس کی وجہ سے پولیس کے لیے اسے پکڑنا مشکل ہو رہا تھا۔ آخر کار، کرائم برانچ کی ایک ٹیم جو اس کا تعاقب کر رہی تھی، ادے پور میں بھنڈے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ اب اسے ممبئی لایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ہورڈنگ حادثہ کیس کے علاوہ بھینڈے پر شہر کے مختلف تھانوں میں کئی دیگر مقدمات چل رہے ہیں۔ وہ سیاست سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ بھنڈے کو جمعہ کو ممبئی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے جمعرات کو کہا کہ شہری ٹیموں نے اب تک 71 گاڑیوں کی باقیات برآمد کی ہیں، جن میں دو ٹرک، 31 چار پہیہ گاڑیاں، 8 آٹورکشا اور 30 ​​دو پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined