ممبئی: جنوبی ممبئی میں واقع ڈونگری علاگقہ کی کیسر بائی عمارت کے منہدم ہونے کے دوروز بعد میونسپل کمشنر پروین پردیسی نے شدید دباﺅ میں یہاں میونسپل بی وارڈکے معاون کمشنر وویک راہی کو معطل کردیا ہے اور اس کی تصدیق بی ایم سی ذرائع نے کی ہے کہ رات دیر گئے وویک راہی پر بجلی گری ہے ۔جب کمشنر نے ان کی معطلی کے دستاویزپر دستخط کیے۔اس تعلق سے مزید کارروائی کا امکان ہے۔
Published: undefined
بتایاجاتا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والی عمارت اس فہرست میں شامل نہیں تھی ،جوکہ علاقے کی خستہ حال اور غیرقانونی عمارتوں کے لیے تیار کی گئی ہے اور نہ اس عمارت کے مکینوں کو نوٹس دیا گیا تھا۔
Published: undefined
کمشنر پروین پردیسی نے بی وارڈ کے معاون کمشنر کو معطل کرنے کے ساتھ ہی محکمہ جاتی تحقیقات کا بھی حکم جاری کردیا ہے، اس کی وجہ سے صحیح صورتحال سامنے آئے گی اور مستقبل میں اہم اقدام کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوگی۔ حالانکہ بدھ کو میونسپل کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں انہوں نے کسی بھی طرح کی کارروائی اور اقدامات کے سلسلہ میں کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔ جبکہ ممبران نے قصوروار میونسپل افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنا شروع کیا تھا۔ واضح رہے کہ ان علاقوںمیں بے شمار غیر قانونی عمارتیں ہیں اور افسران چشم پوشی کرتے ہیں۔
Published: undefined
جنوبی ممبئی کے سی وارڈمیں بھی گزشتہ سال اسی طرح کی کارروائی کی جاچکی ہے، سماج وادی پارٹی کے کارپوریشن میں لیڈر رئیس شیخ کا کہنا ہے کہ ان علاقوںمیں توجہ نہیں دی جاتی ہے اور اس قسم کی کارروائی سے افسران کو سبق ملے گا جوکہ انسانی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔اس سے قبل بی ایم سی صدردفتر کے قریب واقع ایک فٹ اوورپل کے انہدام کے بعد بھی بی ایم سی افسران اور ٹھیکیدارکے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز