ممبئی: ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں 8 اگست تک چار دن کی توسیع کر دی۔ قبل ازیں، مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پیر کو علی الصبح گرفتار کئے گئے سنجے راؤت کو خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں 4 اگست تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔
Published: undefined
ای ڈی نے راؤت کی تحویل میں 10 اگست تک توسیع کی درخواست کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے کچھ دستاویزات موصول ہوئے ہیں اور وہ اس معاملے میں دیگر ملزمان کی جانچ کے علاوہ متعلقہ معاملات کی جانچ کرنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
سماعت کے دوران راؤت اور ان کے وکیل اشوک مندرگی نے خصوصی جج ایم جی دیش پانڈے کو جیل کے سیل میں وینٹیلیشن کی کمی کے بارے میں بتایا لیکن ای ڈی کے وکلا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایئرکنڈیشنڈ سیل میں رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ ای ڈی نے اتوار کی صبح بھنڈوپ میں راؤت کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ اس کے بعد ایجنسی کے دفتر میں مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے جانے سے پہلے تقریباً 10 گھنٹے تک ان کے گھر پر پوچھ گچھ کی گئی اور بالآخر پیر کی آدھی رات کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز