قومی خبریں

سمندر میں پوری طرح غرق ہو جائے گی ممبئی! نئی تحقیق میں دعوی

تحقیق نیو جرسی واقع ایک سائنسی ادارہ ’کلائمیٹ سنٹرل‘ کے ذریعہ کی گئی ہے۔ رپورٹ ’نیچر کمیونکیشن‘ نامی رسالہ میں شائع ہوئی ہے جس میں دنیا کے کئی علاقوں کے بارے میں اندیشے ظاہر کیے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سمندروں کی آبی سطح میں اضافہ دھیرے دھیرے خطرناک صورت حال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کچھ سالوں میں ممبئی پوری طرح غرق ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق قبل میں کیے گئے قیاسوں میں 2050 تک جتنے لوگوں کے متاثر ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا، اس سے تین گنا زیادہ لوگوں پر سمندر کی بڑھتی آبی سطح کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ یہ رپورٹ عالمی سطح پر سمندر کے کنارے والے علاقوں میں بسے لوگوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبو رکرتا ہے۔ ممبئی کے باشندوں کے لیے خطرہ بہت زیادہ ہے کیونکہ ممبئی کا نام و نشان مٹ جانے کا اندیشہ ہے۔

Published: 30 Oct 2019, 7:11 PM IST

یہ تحقیق نیو جرسی واقع ایک سائنسی ادارہ ’کلائمیٹ سنٹرل‘ کے ذریعہ کی گئی ہے۔ رپورٹ ’نیچر کمیونکیشن‘ نامی رسالہ میں شائع ہوئی ہے جس میں دنیا کے کئی علاقوں کے بارے میں اندیشے ظاہر کیے گئے ہیں۔ شائع اس رپورٹ کے مطابق خطہ ارض کا قابل رہائش علاقہ جو کہ اس وقت 30 کروڑ لوگوں کا گھر ہے، سال 2050 تک ان کے گھروں میں کم از کم ایک بار سیلاب اپنا قہر برپا کرے گا۔ ناسا کے ذریعہ پہلے یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے آٹھ کروڑ لوگوں پر سمندر کی بڑھتی آبی سطح کا خطرہ ہے۔

Published: 30 Oct 2019, 7:11 PM IST

یہاں قابل ذکر ہے کہ محققین نے اس بار خطہ ارض سے متعلق مستقبل کی جانکاری حاصل کرنے کے لیے سیٹلائٹ ڈاٹا کا استعمال نہیں کیا۔ اس بار سائنسدانوں نے آرٹیفیشیل انٹلیجنس تکنیک کے استعمال سے زیادہ بہتر نتیجہ برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ ماڈل میں سیٹلائٹ ڈاٹا کا استعمال کیا گیا جس میں بلڈنگ اور درختوں کی وجہ سے خطہ ارض کو اونچائی پر دکھا دیا گیا تھا۔

Published: 30 Oct 2019, 7:11 PM IST

محققین کا کہنا ہے کہ پہلے کی تحقیق اور اس بار کے نتائج میں کافی فرق سامنے آیا ہے۔ ریسرچ کے چیف رائٹر اور کلائمیٹ سنٹرل کے سینئر سائنسداں ساکاٹ کلپ کا کہنا ہے کہ یہ قیاس شہروں، معیشتوں، سمندری ساحلوں اور ہماری زندگی کے اندر پورے عالمی دائروں کو بدلنے کے لیے فضائی تبدیلی کی صلاحیت کو دکھاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہی صورت حال رہی تو اس صدی کے وسط تک ویتنام اور ہندوستان کے کئی حصے زیر آب چلے جائیں گے۔ خطرے میں شامل علاقوں میں ممبئی جیسے زیادہ آبادی والے شہروں کے بڑے حصے شامل ہوں گے، جو 1.8 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا گھر ہے اور آئندہ 30 سالوں میں تقریباً پوری طرح سے پانی میں غرق ہو جائیں گے۔

Published: 30 Oct 2019, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Oct 2019, 7:11 PM IST