لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اہم اپوزیشن پارٹی سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے بانی ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یوگی نے ملائم یادو کے انتقال پر ریاست میں تین دن کے سرکاری سوگ اور ان کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیےجانے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
پیر کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری ایک تعزیتی پیغام میں یوگی نے ملائم یادو کے بیٹے اکھلیش یادو اور ان کے بھائی رام گوپال یادو سے فون پر بات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔ یوگی نے کہا، ''اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو جی کا انتقال انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ان کی موت سے سوشلزم کا بنیادی ستون اور جدوجہد کا دور ختم ہوا ہے۔
Published: undefined
یوگی نے کہا، ’’خدا سے دعا ہے کہ مرحوم کی روح کو سکون عطا کرے، سوگوار خاندان و حامیوں کے تئیں میری تعزیت۔ ملائم سنگھ یادو جی کے انتقال پر اتر پردیش حکومت تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ ان کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ غورطلب ہے کہ ملائم یادو کا آج صبح گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا، وہ کچھ وقت سے علیل تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز