اٹاوہ: ملک میں موضوع بحث رہنے والی سماج وادی پارٹی ( ایس پی) فیملی کی سیفئی کی ہولی اس بار ملائم سنگھ یادو کے یہاں نہ آنے پر اکھلیش اور شیوپال کے خیموں میں تقسیم ہوگئی۔
ایک خیمہ میں ملائم سنگھ یادو کے بھائی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (پی ایس پی) کی تشکیل کرچکے شیوپال سنگھ یادو ہیں تودوسری جانب ایس پی سربراہ اکھلیش یادو، پارٹی کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو اور خاندان کے تمام چھوٹے بڑے سیاسی غیرسیاسی رکن کھڑے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
Published: undefined
سیفئی اسٹیج پر پروفیسر رام گوپال یادو جب پہنچے تو یہاں کنبہ کے سب سے بڑے ہونے کی حیثیت سے اکھلیش یادونے ان کے پیر چھوکر آشیروادلیا۔ پنچایتی انتخابات کے تعلق سے جہاں ایک طرف شیوپال سنگھ یادو نے اپنے بھتیجے اورسبکدوش ہونے والے ضلع پنچایت صدر ابھشیک یادوکو ایک بارپھر سے ضلع پنچایت صدر بنانے کا آشیرواد دیا ہے ایسے میں شیوپال کی ملائم کی ہولی دوری کہیں نہ کہیں بڑااشارہ مانا جا رہا ہے۔
Published: undefined
سب سے بڑی اورخاص بات تویہ رہی کہ اس سے قبل ہمیشہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادواورجنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو کا خطاب ہواکرتا تھا جبکہ اس بار وہ خطاب آج نہیں سنائی دیا۔
شیوپال نے بھلے ہی ملائم کے آنگن کی ہولی میں اس مرتبہ شامل ہونا مناسب نہیں سمجھا جبکہ اس سے قبل گزشتہ سال ایک منچ پر اکھلیش، شیوپال تھے، لیکن تب ملائم موجودرہے تھے، لیکن اس بار ملائم کی غیرموجودگی میں اکھیلش اورشیوپال کا الگ الگ منچ سجاہے۔
Published: undefined
زندگی میں جوش وخروش پیداکرنے والے رنگ کے تہوارہولی کے موقع پر ملائم کنبہ اپنے آنگن میں ایک ساتھ جمع ہواکرتا تھا وہ آج پوری طرح سے الگ الگ نظرآیا۔ ملائم کے آنگن میں ہولی کے جشن میں جہاں اکھلیش، رام گوپال، تیج پرتاپ، اکشے، ابھشیک، انوراگ اور کارتکیہ نظرآئے وہیں شیوپال اپنے بیٹے آدتیہ اورحامیوں کے ساتھ ایس ایس میموریل میں رہے۔
Published: undefined
طویل عرصے سے اپنے بھتیجے اکھلیش یادو سے نظریاتی اختلافات کے سبب الگ پارٹی کی تشکیل کرچکے شیوپال سنگھ یادو نے اس بار ہولی کے موقع پر ایک نئی عبارت لکھ دی ہے۔ انہوں نے اپنے والد سدھر سنگھ کے نام پر قائم ایس ایس میموریل اسکول میں اپنے حامیوں کے ساتھ ہولی منائی۔ یقینا شیو پال سنگھ یادو نے اپنی الگ پارٹی تشکیل دی ہو لیکن انہوں نے ابھی تک سماج وادی پارٹی سے استعفی نہیں دیا ہے۔ شیو پال سنگھ یادو اپنی روایتی جسونت نگر اسمبلی سے ایس پی سے ہی ایم ایل اے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز