نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے بانی اور سرپرست ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ سادھنا گپتا یادو کا ہفتہ کے روز انتقال ہو گیا۔ سماجوادی پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ان کی تصدیق کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سادھنا گپتا پھیپھڑوں کے انفیکشن سے متاثر تھیں اور گڑگاؤں کے مشہور میدانتا اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ ملائم سنگھ یادو بھی آج کچھ دیر پہلے ان کی عیادت کے لئے پہنچے تھے۔ سادھنا گپتا پرتیک یادو کی والدہ اور اپرنا یادو کی ساس تھیں۔ اپرنا یادو یوپی کے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں شامل ہو گئی تھیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ سادھنا گپتا ملائم سنگھ یادو کی دوسری بیوی تھیں۔ ان کی پہلی بیوی مالتی دیوی کا 2003 میں انتقال ہو گیا تھا، اس کے کچھ دنوں بعد انہوں نے خود سے 20 سال چھوٹی سادھنا گپتا سے شادی کر لی تھی۔
Published: undefined
سادھنا گپتا کا تعلق اتر پردیش کے اٹاوہ کی بیدھونا تحصیل سے تھا اور ان کی شادی 4 جولائی 1986 میں فرخ آباد کے چندر پرکاش گپتا سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد 1987 میں پرتیک پیدا ہوئے تھے۔ اس کے دو سال بعد سادھنا اور چندرپرکاش میں علیحدگی ہو گئی تھی۔
Published: undefined
یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے سماجوادی پارٹی کے سرپرست کی اہلیہ سادھنا گپتا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’’سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ سادھنا گپتا کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔ بھگوان انہیں اپنے قدموں میں مقام اور ملائم سنگھ اور ان کے اہل خانہ کو اس غم کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula