اٹاوہ: ہر پل بدلتے بیانات سے لوگوں کو حیرت زدہ کرنے والے سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے لوک سبھا الیکشن کے مدنظر آج اپنے چھوٹے بھائی اور پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے صدر شیو پال سنگھ یادو سے دوری بنانے کے اشارے دئے۔
سول لائنس پر واقع اپنی رہائش گاہ پر آج نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ملائم سنگھ نے کہا کہ پی ایس پی بنانے والے بھائی شیو پال سے ان کا کوئی مطلب نہیں ہے کیوں کہ جہاں شیو پال نے اپنے امیدواروں کو اتارا ہے وہیں سے وہ خود انتخابی میدان میں ہیں۔
پی ایس پی امیدواروں کے انتخابی مہم کے لئے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سماج وادی پارٹی کے سرپرست نے کہا کہ ’’ کون کہاں کس کے لئے انتخابی مہم چلانے جائے گا یہ تو پتہ نہیں کیوں کہ میں خود بھی الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میں کیوں فکر کروں کہ کون شیو پال کی ریلی میں جاتا ہے کون نہیں ۔ ریلیاں تو ہوتی رہتی ہیں۔اگر کسی کو دعا دینی ہے تو مجھے دے میں بھی تو الیکشن لڑ رہا ہوں۔‘‘
خیال رہے کہ گذشتہ 21مارچ کو شیو پال ہولی کے موقع پر بڑے بھائی ملائم سنگھ سے آشیرواد لینے کے لئے سول لائنس میں واقع ان کی رہائش گاہ پر گئے تھے جہاں بند کمرے میں دونوں کی کافی دیر تک بات چیت ہوئی تھی۔ اس بات چیت کی تفصیلات تو نہیں معلوم ہوسکیں لیکن اس کا اثر سیفئی میں ملائم کی ہولی میں ضرور دکھائی دیا کیوں کہ ملائم کے آنگن میں ہولی کے جشن میں شیو پال اور ان کے بیٹے کے علاوہ پی ایس پی کا کوئی چھوٹا بڑا لیڈر نہیں آیا تھا جب کہ سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو‘ اکھلیش یادو ‘ دھرمیندر ‘ تیج پرتاپ‘ انوراگ ‘ ابھیشیک ‘کارتکےئے کے علاوہ ملائم خاندان کے دیگر غیر سیاسی افراد دکھائی دئے تھے۔ شیو پال نے اپنی ہولی کا جشن والد کے نام پر تعمیر کئے گئے ایس ایس میموریل اسکول میں منایا تھا۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق شیوپال نے اپنے بڑے بھائی سے ہولی کے جشن میں شامل ہونے کے لئے کہا تھا لیکن ملائم سنگھ نے اس سے صاف انکار کردیا۔
یادو خاندان کے درمیان حالیہ دنوں میں اس وقت تلخی نظر آئی جب شیو پال نے فیروزآباد پارلیمانی حلقہ سے الیکشن لڑنے کا اعلا ن کردیا ۔ اس سیٹ پر پروفیسر یادو کا بیٹا اکشئے یادو سماج وادی پارٹی سے امید وار ہے۔ شیو پال جب بھی فیروزآباد کا دورہ کرتے ہیں تو ان کے نشانے پر رام پال یادواور اکھلیش یادو ہی رہتے ہیں۔ یہاں دلچسپ پہلو یہ ہے کہ شیو پال ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ انہوں نے پی ایس پی کا قیام ملائم سنگھ یادو کے کہنے پر ہی کیا ان کی پارٹی مین پوری سیٹ پر نہ صرف ملائم سنگھ کی حمایت کرے گی بلکہ اپنی پارٹی کا کوئی امیدوا ربھی نہیں کھڑا کرے گی۔
سیفئی کی ہولی تقریب کے بعد ملائم شیو پال کے رشتوں کے درمیان جو تلخی کھل کر سامنے آئی ہے اس کے مطابق کل تک ملائم سنگھ کو احترام دینے والے شیو پال سنگھ یادو نے اپنی پارٹی کے مہم چلانے والے اہم رہنما کی فہرست سے بھی ملائم کا نام الگ کردیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز