نئی دہلی: سپریم کورٹ بہوجن سماج پارٹی کے ایم ایل اے مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے جس کی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ افشاں انصاری کی عرضی جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس آر سبھاش ریڈی کی بنچ کے سامنے جمعہ کے روز سماعت کے لئے درج ہے۔
Published: undefined
افشاں انصاری نے اپنی درخواست میں سرکاری افسران کو یہ یقینی بنانے کے لئے ہدایات دینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ان کے شوہر کی زندگی محفوظ رہے اوراترپردیش میں تمام معاملات کی سماعت کے دوران آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے مختارانصاری کو پنجاب کی جیل سے اترپردیش کی جیل میں لے جانے کی ہدایت دی تھی۔ وہ ایک مبینہ جبراًوصولی معاملے میں جنوری 2019 سے پنجاب کی جیل میں قید تھے۔
Published: undefined
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں جسمانی طور سے مقدمے میں شامل ہونے کے دوران ان کے شوہرکی زندگی مسلسل خطرے میں رہنے کا خدشہ ہے، ایسی حالت میں سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ جب مختار انصاری کو ایک جیل سے دوسری جیل میں منتقل کیا جائے یا اترپردیش میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے تو، تمام قانین کی پاسداری ہونی چاہیے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) اور بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) جیسی سنٹرل فورسز کی موجودگی میں ویڈیو گرافی کی جانی چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined