قومی خبریں

مختار انصاری کے بیٹے کا دہلی ایمس میں پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ

مختار انصاری کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ باندہ جیل میں دوپہر کے کھانے میں مختار انصاری کو زہر دیا گیا تھا۔ حکومت اور انتظامیہ انہیں قتل کرانا چاہتی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>مختار انصاری فائل فوٹو / آئی اے این ایس</p></div>

مختار انصاری فائل فوٹو / آئی اے این ایس

 

مختار انصاری کی موت کے بعد باندہ میڈکل کالج میں ان کا پوسٹ مارٹم ہوا لیکن اب ان کے اہلِ خانہ نے اس پوسٹ مارٹم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے باندہ کے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر اپنے والد کا پوسٹ مارٹم دہلی ایمس کے ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

اپنے خط میں عمر انصاری نے لکھا ہے کہ ان کے خاندان کو باندہ کے طبی نظام پر بھروسہ نہیں ہے۔ مختار انصاری کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ باندہ جیل میں دوپہر کے کھانے میں مختار انصاری کو زہر دیا گیا تھا۔ حکومت اور انتظامیہ انہیں قتل کرانا چاہتی تھی۔ جس کے بعد اب مختار انصاری کی موت کی جوڈیشل انکوائری کے احکامات دیے گئے ہیں۔

Published: undefined

دیں اثنا اہل خانہ کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق غازی پور ضلع کے کالی باغ میں خاندان کا ایک خاندانی قبرستان ہے۔ وہیں مختار کو دفنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ضلع میں سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined