لکھنؤ: الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے جیل میں قید زورآور لیڈر مختار انصاری کی بہو نکہت انصاری کی درخواست ضمانت نامنظور کر دی ہے۔ نکہت انصاری مئو سے رکن اسمبلی عباس انصاری کی اہلیہ ہیں۔ ان کی درخواست ضمانت کو جسٹن سبھاش ودیارتھی کی سنگل بنچ نے نامنظور کی ہے۔
Published: undefined
نکہت انصاری کو 11 فروری کو چترکوٹ جیل کے اندر جیلر کے دفتر سے ملحقہ وی وی آئی پی گیسٹ روم سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں وہ اپنے شوہر عباس سے ملاقات کے لیے پہنچی تھی، الزام ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ نکہت انصاری ہر دوسرے یا تیسرے دن تین یار چار گھنٹے کے لیے عباس سے ملاقات کرتی تھی اور مقامی جیل افسران کی جانب سے اس کو سہولت فراہم کی جاتی تھی۔
Published: undefined
جیل کے رجسٹر میں ان کی ملاقاتوں کا بیورہ بھی درج نہیں کیا گیا تھا۔ نکہت کی گرفتار کے ساتھ کئی جیل افسران کو بھی معطل اور گرفتار کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز