زورآور لیڈر مختار انصاری کو وارانسی کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے 32 سال پرانے اودھیش رائے قتل معاملے میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جیسے ہی عدالت نے مختار انصاری کو قصوروار قرار دیا، ان کے چہرے پر بے چینی صاف دکھائی دی۔ پھر لنچ کے بعد عدالت نے مختار انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی۔ یہ سزا تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت سنائی گئی ہے۔ ساتھ ہی مختار انصاری پر 1 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
جیل سپرنٹنڈنٹ ویریش راج شرما نے ایک میڈیا ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کے روز وارانسی میں اودھیش رائے قتل معاملے میں مختار انصاری کی پیشی تھی جو کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کرائی گئی۔ پیشی کے دوران قصوروار قرار دیئے جانے کے بعد مختار انصاری نے اپنا سر پکڑ لیا اور بیٹھ گئے۔ ان کے چہرے پر ٹینشن صاف دکھائی دے رہی تھی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اودھیش رائے قتل معاملے میں مختار انصاری سمیت 5 افراد ملزم بنائے گئے تھے۔ اودھیش رائے کانگریس لیڈر اجئے رائے کے بھائی ہیں اور آج عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے اجئے رائے نے کہا تھا کہ ’’32 سال کا انتظار آج ختم ہونے والا ہے۔ مجھے امید ہے کہ انھیں (اودھیش رائے) انصاف ملے گا۔‘‘ آج وارانسی کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے انتظامیہ کے ذریعہ پورے کچہری احاطہ کو چھاؤنی میں بدل دیا گیا تھا، تاکہ کسی طرح کا ہنگامہ نہ ہو۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اودھیش رائے کا قتل 3 اگست 1991 کو ہوا تھا۔ اس وقت اودھیش رائے اپنے چھوٹے بھائی اور موجودہ کانگریس لیڈر اجئے رائے کے گھر کے باہر کھڑے تھے۔ اسی وقت وہاں ماروتی آئی اور اس سے کئی لوگ باہر نکلے۔ ان لوگوں نے اودھیش رائے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیوں کی آواز سے آس پاس کا پورا علاقہ گونج اٹھا تھا۔ زخمی اودھیش رائے کو فوراً ہی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
اس قتل واقعہ کے بعد سابق رکن اسمبلی اجئے رائے نے چیتن گنج تھانہ میں مختار انصاری، بھیم سنگھ، کملیش سنگھ، راکیش کے علاوہ سابق رکن اسمبلی عبدالکلام کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ان پانچ نامزد ملزمین میں سے عبدالکلام اور کملیش کا انتقال ہو چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز