بارہ بنکی: پنجاب کی جیل میں قید رہنے کے دوران عدالت میں پیش کئے جانے کے لئے مختار انصاری کی جانب سے استعمال کی گئی ایمبولنس کے فرضی رجسٹریشن کے معاملہ میں ملزم مئو رہائشی ڈاکٹر الکا رائے اور ان کے بھائی ڈاکٹر شیش ناتھ رائے منگل کے روز علی الصبح 4 بجے بارہ بنکی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
Published: undefined
گزشتہ روز مئو ضلع کی پولیس نے ڈاکٹر الکا رائے کو نظر بند کرنے کے ساتھ ان کے بھائی کو حراست میں لے لیا تھا۔ علی الصبح پولیس نے انہیں گرفتار کیا اور انہیں بارہ بنکی لے گئی۔ سنجیونی اسپتال چلانے والی ضلع مئو کی ڈاکٹر الکا رائے پر مختار انصاری کو ایمبولنس دستیاب کرانے کا الزام ہے۔
Published: undefined
صوبہ پنجاب کے روپن ضلع میں مختار انصاری کو عدالت جانے کے لئے جس ایمبولنس کا استعمال کیا جارہا تھا وہ اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں رجسٹرڈ تھی جانچ میں ایمبولنس کا رجسٹریشن فرضی پایا گیا تھا۔
Published: undefined
ایمبولسن معاملے میں ڈاکٹر الکا رائے 8 مہینے جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئی تھیں۔ دو دن قبل اس معاملے میں مختار انصاری، الکا رائے سمیت 13 افراد کے خلاف گینگسٹر ایکٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں آج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے الکا رائے اور ڈاکٹر شیش ناتھ رائے کو گینگسٹر ایکٹ میں گرفتار کیا ہےْ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز