رامپور: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی جمعرات کو اس وقت بال بال بچ گئے جب اترپردیش کے ضلع رام پور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کی سیٹ کے ٹھیک پیچھے ہال کی سیلنگ ٹائلس گر گئی۔ نقوی نے رامپور میں 16 اکتوبر سے منعقد ہونے والی ہنر ہاٹ کے ضمن میں میڈیا نمائندوں سےبات چیت کر رہے تھے۔ اسی دوران سیلنگ کی ایک ٹائلس ان کی سیٹ کے ٹھیک پیچھے کھڑے سیکورٹی اہلکار پر گر گئی جس سے وہاں افراتفری مچ گئی۔
Published: undefined
مختار عباس نقوی نے اس سے پہلے ہنر ہاٹ کے انعقاد کے مقام پر تیاریوں کا جائزہ لیا اس کے بعد جیسے ہی انہوں نے پریس کانفرنس ہال میں میڈیا نمائندوں سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا اسی وقت سیلنگ ٹائلس ان سے ٹھیک تھوڑی دوری پر گر گئی۔ اس حادثے سے پریشان ہوئے بغیر مختار نقوی نے اسی جگہ پر اپنی پریس کانفرنس کا اختتام کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز