ممبئی سے عازمین حج کے پہلے قافلہ کومرکزی وزیر برائے اقلیتی امورمختار عباس نقوی نےروانہ کیاتو ممبئی کا سہارانٹرنیشنل حج ٹرمنل ’لبیک اللہم لبیک ‘کے نعروں سےگونج اٹھا۔اس موقع پر عازمین حج اور ان کےرشتہ دارانتہائی جذباتی نظرائے اور یہ روحانی مناظر دیکھ کر سبھی کی آنکھیں نم ہو گئیں۔عازمین حج کو الوداع کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ ہند وستانی عازمین حج ، پوری انسانیت کے سکھ ، خوشحالی اور ہرطرح کی مشکلات سے محفو ظ ر ہنے کی دعامانگیں۔ انہوں نے اس موقع پر عازمین حج کو نیک خواہشات پیش کیں۔
Published: undefined
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حج سبسڈی کے خاتمے سے حج کے اخراجات پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ۔ اس موقع پر انہون نےکہا کہ دوسال کے بعد حج پر حجاج جا رہے ہیں اور سعودی عرب حکومت نے دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی ہیں۔
Published: undefined
اس موقع ممبئی میں رائل قونصل جنرل آف سعودی عرب سلیمان بن آل آید ،چئیرمین عبداللہ کٹی ، حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او جناب محمد یعقوب شیخ،سپرٹینڈنٹ حیدرپاشا، سابق ریاستی حج کمیٹی صدر بھائی جان ،زائرین ٹور کے روح رواں ذکاء اللہ صدیقی،اور دیگر سینئر آفیسران موجود رہے ۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ممبئی مرکز سے حج پر جانے والے اس پہلے قافلے میں مہاراشٹر کے 410 / عازمین حج شامل ہیں جن میں 207 مرد عازمین حج اور 203 خواتین عازمین حج ہیں ۔ ممبئی مرکز سے تقریباً آٹھ ہزار ( 8000 ) عازمین حج انیس ( 19 ) پروازوں کے ذریعہ حج 2022 پر جائیں گے ۔
Published: undefined
نقوی نے کہا کہ ہم اصلاحات ، صدفیصد ڈیجیٹل انتظامات اور بہتر سہولیات کے ساتھ حج 2022 ، کامیابی سے چل رہا ہے ۔ حج 2022 کے لئے پروازیں 14 جون 2022 ء سے شروع ہوئی ہیں ۔ حج - 2022 ء کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ عازمین حج دس ( 10 ) مرا کر سے روانہ کیے جار ہے ہیں ۔ احمد آباد ، بینگلور ، کوچی ، دلی ، گواہائی ، حیدرآباد ، کولکاتہ ، لکھنو ، ممبئی اور سرینگر شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز