لکھنؤ: گزشتہ 6 برسوں میں ”ہنرہاٹ“ کے ذریعہ 5 لاکھ سے زیادہ دستکاروں، شلپ کاروں، کاریگروں اور ان سے وابستہ لوگوں کوروزگار اور روزگار کے مواقع دستیاب ہوئے، ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی نے آج ”ہنر ہاٹ“ لکھنو کے اختتام کے موقع پراودھ شلپ گرام میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ”ہنرہاٹ“میں جہاں ملک کے ہرعلاقے کے ہاتھوں سے تیار نایاب مصنوعات دستیاب تھیں، وہیں دوسری جانب یہاں آنے والے لوگوں نے ملک کے مختلف علاقوں کے روایتی لذیذ کھانوں کا بھی لطف اٹھایا۔
Published: undefined
مختار نقوی نے کہا کہ لکھنو کے”ہنرہاٹ“میں آندھراپردیش، آسام، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، اڑیسہ، پانڈیچری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال سمیت 31ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں سے تقریباً 500 ہنرکے استاد شامل ہوئے۔
Published: undefined
یہ دستکار، کاریگر اپنے ساتھ ساتھ ازرخ، ایپلک، آرٹ میٹل ویئر، باگھ پرنٹ، باٹک، بنارسی ساڑی، بندھیج، بسترکی جڑی بوٹیاں، بلیک پوٹری، بلاک پرنٹ، بینت بانس کی اشیاء، چکن کاری، کاپربیل، ڈرائی فلاورس، کھادی کی مصنوعات، کوٹاسلک، لاکھ کی چوڑیاں، لیدر پشمینہ شال، رام پوری وائلین، لکڑی آئرن کے کھلونے، کانتھا امبرائڈری، براس پیتل کے سامان، کرسٹل گلاس،چندن کی فنکاری، لکڑی بینت کے فرنیچر نمائش اور فروخت کے لئے لے کر آئے۔
Published: undefined
نقوی نے کہا کہ لکھنو”ہنرہاٹ“اِی پلیٹ فارم http://hunarhaat.org پر بھی ملک وبیرون ممالک کے لئے دستیاب رہا جہاں لوگوں نے سیدھے دستکاروں، کاریگروں کے دیسی سامانوں کی پذیرائی اور خریداری کی۔ اس کے علاوہ اب ”ہنرہاٹ“ جیم پورٹل (گورنمنٹ ای ما رکیٹ پلیس) پربھی دستیاب ہے۔
Published: undefined
نقوی نے کہا کہ”ہنرہاٹ“میں ہر روز شام کے وقت ملک کے مشہور و معروف فنکاروں کے ذریعہ ’خود کفیل بھارت‘ تھیم پر پیش کیے گئے میوزک اورموسیقی کے پروگرام بھی ناظرین کی کشش کا مرکز رہے۔مشہورفنکاروں جیسے کیلاش کھیر(30جنوری)، ونود راٹھور(28جنوری)، سدیش بھوسلے (4 فروری) موہت کھنہ(22 جنوری)، جناب بھوپی(23جنوری)، ریکھاراج(24جنوری)، رانی اندرانی (25جنوری)، ہمسرحیات گروپ (26جنوری)، امن دیپ سنگھ (27جنوری)، پریم بھاٹیا(29جنوری)،شیبانی کشیپ (31جنوری)،شرما سسٹرس(یکم فروری)، عالمگیرخان (2فروری) مکیش پانچولی (3فروری) احسان قریشی (4فروری) اور دیگر فنکاروں نے اپنے پروگرام سے لوگوں کو محظوظ کیا۔
Published: undefined
نقوی نے کہا کہ 25ویں ”ہنرہاٹ“ کا انعقاد مہاراجہ کالج گراؤنڈ، چام راجیہ پورم، میسور(کرناٹک) میں 06 سے 14فروری2021 تک کیا جا رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں ”ہنرہاٹ“ کا انعقاد نئی دہلی (20فروری سے1مارچ2021)، کوٹا (28فروری سے7مارچ2021)، جے پور، چندی گڑھ، اندور، ممبئی، حیدرآباد، رانچی، سورت/احمدآباد، کوچی، پانڈیچیری وغیرہ مقامات پر منعقد ہوگا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے اودھ شلپ گرام میں مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کے زیراہتمام 22 جنوری سے07 فروری2021 تک منعقد کیے گئے 24ویں ”ہنرہاٹ“میں جہاں ایک جانب تقریباً 29لاکھ سے زائد افراد نے آکر ہنر کے پشتینی دستکاروں، کاریگروں کی حوصلہ افزائی کی، وہیں کروڑوں روپئے کی دیسی مصنوعات کی خریداری کرکے وزیراعظم نریندرمودی کے”ووکل فارلوکل“ ”اَ بھیان کا اَبھیمان“ بنے۔
Published: undefined
اودھ شلپ گرام، لکھنومیں منعقدہ 24ویں ”ہنرہاٹ“ کا افتتاح ریاست کے وز یر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے23 جنوری کو کیا تھا۔ ”ہنرہاٹ کے افتتاح کے موقع پر اترپردیش حکومت کے کئی سینئر وزراء اورمرکزی وریاستی حکومت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined