نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش کی دو لوک سبھا سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اور مختار عباس نقوی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ دراصل، مختار عباس نقوی مرکزی وزیر ہیں اور ان کی راجیہ سبھا کی مدت کار ختم ہو چکی ہے، اگر اگلے چھ مہینے تک وہ لوک سبھا یا راجیہ سبھا کے رکن منتخب نہیں ہوتے تو انہیں عہدہ وزارت سے رخصت ہونا پڑے گا۔ مختار عباس کو رام پور سے ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، جس کے بعد ان کے عہدہ وزارت سے رخصت ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں!
Published: undefined
خیال رہے کہ بی جے پی نے اعظم گڑھ سے دنیش لال یادو نرہوا اور رام پور لوک سبھا سیٹ سے گھنشیام لودھی کو امیدوار بنایا ہے۔ ان دو لوک سبھا سیٹوں کے علاوہ بی جے پی نے ہفتہ کو دہلی، آندھرا پردیش، تریپورہ اور جھارکھنڈ کی سات اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔
Published: undefined
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے 2022 کے لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ان ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر مانک ساہا کو ٹاؤن بوردولی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اگرتلہ سے ڈاکٹر اشوک سنہا، سورما (محفوظ) سے سوپنا داس پال اور جبراج نگر سے ملینا دیبناتھ، آندھرا پردیش کی آتمکر سیٹ سے گندلاپلی بھرت کمار یادو، دہلی کی راجندر نگر سیٹ سے راجیش بھاٹیہ اور جھارکھنڈ کی مندر (محفوظ ) سے گنگوتری کجور کو امیدوار اعلان کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور رام پور سیٹ محمد اعظم خان کے استعفیٰ سے خالی ہوئی ہے۔ دنیش لال یادو کو 2019 کے عام انتخابات میں بھی اعظم گڑھ سیٹ سے امیدوار بنایا گیا تھا۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز