مکیش امبانی کی خردہ کاروبار کرنے والی ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹڈ (آر آئی وی ایل) میں سرمایہ کاروں کی بوچھار ہورہی ہے اور ابو ظبہی انویسٹمنٹ اتھارٹی (اے ڈی آئی اے) نے منگل کو 1.20فیصد اکویٹی کے لئے 5,512.50کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
Published: undefined
آر آر وی ایل میں سرمایہ کاری کی یہ آٹھویں تجویز ہے۔ اے ڈی آئی اے کی سرمایہ کاری آر آر وی ایل کی 4.285لاکھ کروڑ روپے کی پری منی اکویٹی ویلیو پر ہوئی ہے۔
Published: undefined
اے ڈی آئی اے کی سرمایہ کاری کے ساتھ آر آر وی ایل میں ایک مہینہ کے اندر سات سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کی آٹھ تجویز وں سے 8.48فیصد کے لئے 37,710کروڑ روپے کا انویسٹمنٹ آچکا ہے۔ آر آر وی ایل کے عالمی سرمایہ کاروں میں سلور لیک، کے کے آر، جنرل اٹلانٹک، مبادلہ، جی آئی سی اور ٹی پی جی شامل ہیں۔ سلور لیک کی طرف سے سرمایہ کاری کی دو تجویزیں ہیں۔
Published: undefined
ریلائنس انڈسٹریز کے چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر مکیش امبانی نے اے ڈی آئی اے کی سرمایہ کاری پر کہا کہ ہم ابوظہبی کی کمپنی کی موجودہ سرمایہ کاری اور مسلسل ساتھ دینے سے خوش ہیں اور اس کے چار دہائیوں کے عالمی مضبوط ٹریک ریکارڈ سے آر آر وی ایل کو فائدہ کی امید کرتے ہیں۔ اے ڈی آئی اے کی یہ سرمایہ کاری ریلائنس انڈسٹریز کی مضبوطی اور امکانات کے ساتھ کاروبار کے شعبہ میں جامع تبدیلی کی پہل کو پیش کرتی ہے۔
Published: undefined
اے ڈی آئی اے کے ایکزیکیوٹیو ڈائرکٹر حماد شاہوان الدہا ہیری نے کہاکہ آر آر وی ایل ہندستان کے خردہ بازار میں تیزی کے ساتھ ابھرا ہے اور جسمانی او ر ڈیجیٹل سپلائی کی چین میں مضبو ط پہچان بنائی ہے۔ کمپنی نے ممکنہ اضافہ کے راستے پر مضبوطی کے ساتھ قدم آگے بڑھا دیئے ہیں۔
Published: undefined
ریلائنس رٹیل لمیٹڈ کے پورے ملک میں پھیلے 12ہزار سے زیادہ اسٹورس میں سالانہ تقریباً 64کروڑ خریدار آتے ہیں۔ یہ ہندستان کا سب سے بڑا اور سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ریٹیل کاروبار ہے۔ریلائنس ریٹیل کے پاس ملک کے سب سے فائدہ مند ریٹیل بزنس تمغہ بھی ہے۔کمپنی ریٹیل ورلڈ اور گھریلو کمپنیوں، چھوٹی صنعتوں، خردہ کاروباریوں اور کسانوں کایک ایسا نظام تیار کرنا چاہتی ہے جس سے صارفین کو کفایتی قیمت پر سروس فراہم کی جاسکے اور لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined