ممبئی: ملک کا ممتاز صنعتی گھرانا ’امبانی خاندان‘ بچے کی کلکاری سے گونج اٹھا ہے۔ مکیش اور نیتا امبانی نے اعلان کیا کہ وہ پہلی بار دادا-دادی بن گئے ہیں۔ مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی اور بہو شلوکا مہتا نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ امبانی خاندان نے ایک مختصر بیان میں کہا، "بھگوان کرشنا کے آشیرواد سے، شلوکا اور آکاش امبانی ایک بچے کے والدین بن گئے۔ جو خاندان کے لئے ایک مسرت کا لمحہ ہے۔"
Published: undefined
شلوکا (مہتا) اور آکاش 9 مارچ 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ممبئی میں منعقدہ شادی کی اس عظیم الشان تقریب میں اہم کاروباری شخصیات، سیاست داں، بالی ووڈ کے نامور ستاروں، کرکٹروں، قومی اور بین الاقوامی مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔
Published: undefined
امبانی خاندان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ "نیتا اور مکیش امبانی پہلی بار دادا دادی بننے پر خوش ہیں، نیز وہ دھیرو بھائی امبانی اور کوکیلا بین امبانی کے پڑ پوتے کا استقبال کرتے ہیں۔ زچہ اور بچہ دونوں صحتمند ہیں اور نئے رکن کی آمد سے مہتا اور امبانی کنبہ میں خوشی کا ماحول ہے۔" خیال رہے کہ شلوکا مہتا، مشہور ہیرے کے کاروباری رسل مہتا اور مونا مہتا کی بیٹی ہیں۔ شلوکا بھی پیشہ سے کاروباری ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined