قومی خبریں

مکیش امبانی اپنے بیٹے اننت کی شادی کا دعوت نامہ لے کر سونیا گاندھی کے گھر پہنچے، 12 جولائی کو ہے تقریب

گزشتہ ماہ نیتا امبانی نے بابا وشوناتھ کو اپنے بیٹے اننت کی شادی کی دعوت دی تھی، اس دوران انھوں نے 1.51 کروڑ کا عطیہ دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>مکیش امبانی اور سونیا گاندھی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

مکیش امبانی اور سونیا گاندھی، تصویر سوشل میڈیا

 

جمعرات کو مشہور و معروف تاجر مکیش امبانی سونیا گاندھی کی سرکاری رہائش 10 جن پَتھ پہنچے جہاں انھوں نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی کا دعوت نامہ پیش کیا۔ مکیش سونیا گاندھی کی رہائش سے واپس بھی ہو چکے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مختلف ہینڈل سے شیئر کی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے بھی مکیش امبانی کی کار سونیا گاندھی کی رہائش سے نکلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے اور ذرائع کے حوالے سے اننت کی شادی کا دعوت نامہ سونیا کو پیش کیے جانے کا تذکرہ کیا ہے۔

Published: undefined

دراصل اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو رشتۂ ازواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔ اس سے قبل شادی کی تمام رسمیں مکمل ہو چکی ہیں۔ اننت رادھیکا کی شادی سے پہلے ممبئی میں ان کی رہائش انٹیلیا پر مامیرو تقریب بھی منعقد ہوا۔ مامیرو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ شادی سے متعلق ایک گجراتی رسم ہے جس میں دلہن کے ماما اسے مٹھائی اور تحفہ دینے آتے ہیں۔ امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کو لے کر مکیش اور نیتا امبانی بذات خود لوگوں کو کارڈ تقسیم کر رہے ہیں اور شادی میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔ ممبئی میں انھوں نے کئی سیاسی لیڈروں اور اداکاروں کے گھر جا کر خود انھیں شادی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ ماہ نیتا امبانی نے بابا وشوناتھ کو اپنے بیٹے اننت کی شادی کا دعوت نامہ دیا تھا۔ اس دوران انھوں نے 1.51 کروڑ روپے کا عطیہ کیا تھا۔ ماں انّاپورنا مندر میں ایک کروڑ روپے کی رقم بطور تحفہ پیش کیے جانے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ بنارس کے بُنکروں کو ساڑی بنانے کے لیے آرڈر بھی نیتا امبانی نے دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ 10 سال بعد بنارس آئی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اننت اور رادھیکا کی شادی سے متعلق 12 جولائی سے 14 جولائی تک منعقد ہوگی۔ دونوں کی شادی کا دعوت نامہ انتہائی خوبصورت ہے جو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوا تھا۔ اس کا ڈیزائن بالکل مندر کی طرح ہے جو چاندی کا بنا ہوا ہے۔ بہرحال، شادی کا فنکشن ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سنٹر میں ہونا ہے۔ 12 جولائی کو شادی ہے، 13 جولائی کو ’آشیرواد‘ کی تقریب ہے اور 14 جولائی کو ولیمہ کا انعقاد ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined