قومی خبریں

مہاراشٹر میں ایم ایس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال، 63 بس ڈپو مکمل طور پر بند، مسافر پریشان

ایم ایس آر ٹی سی انتظامیہ نے کہا کہ ایک صنعتی عدالت نے ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور ٹریڈ یونینوں اور ملازمین کو کام پر واپس آنے کی ہدایت کی تھی

<div class="paragraphs"><p>ایم ایس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال / آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

ایم ایس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال / آئی اے این ایس

 
MH_CP

ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کو لے کر دو دنوں سے جاری ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ خدمات متاثر ہوئیں۔ خاص طور پر گنیش اتسو سے پہلے اس ہڑتال کی وجہ سے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

ملازمین ریاستی سرکاری ملازمین کے مساوی تنخواہ اور اپنے ریاستی سیکٹر کے ہم منصبوں کے برابر تنخواہ کے پیمانے پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایم ایس آر ٹی سی کے ترجمان نے بتایا کہ 11 ٹریڈ یونینوں کی ورکنگ کمیٹی کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال کی وجہ سے کارپوریشن کے کل 251 بس ڈپو میں سے 63 بس ڈپو مکمل طور پر بند رہے اور 73 بس ڈپو جزوی طور پر بند رہے جبکہ باقی 115 مکمل طور پر آپریشنل رہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بدھ کی شام سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ایم ایس آر ٹی سی ٹریڈ یونین لیڈروں کے ساتھ میٹنگ طلب کی۔ ہڑتال کی وجہ سے ریاست بھر میں مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ معمول کی خدمات کے علاوہ ایم ایس آر ٹی کا گنیش اتسو کے لیے خصوصی بسوں کا آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ یہاں 7 ستمبر سے 10 روزہ گنیش اتسو شروع ہو رہا ہے۔

Published: undefined

ایم ایس آر ٹی سی کے عہدیداروں نے بتایا کہ کل پانچ ہزار اضافی 'فیسٹیول اسپیشل بسیں' بشمول مختلف گروپس کے ذریعہ بک کی گئی 4300 خدمات، 3 سے 7 ستمبر کے درمیان ممبئی، تھانے اور پالگھر سیکشنز سے چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایسی ایک ہزار سے زیادہ بسیں بدھ کو کونکن کے لیے روانہ ہونے والی تھیں۔

Published: undefined

ایم ایس آر ٹی سی انتظامیہ نے کہا کہ ایک صنعتی عدالت نے ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور ٹریڈ یونینوں اور ملازمین کو کام پر واپس آنے کی ہدایت کی تھی۔ کارپوریشن نے مقامی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کریں جو ڈیوٹی کے لیے رپورٹ کرنے کے خواہشمند ملازمین کے کام میں رکاوٹ ڈالیں اور ایسے واقعات کی ویڈیو ریکارڈنگ کریں۔

ہڑتال کے اثرات کو دیکھتے ہوئے، ایم ایس آر ٹی سی بلا تعطل سروس کو یقینی بنانے کے لیے طویل مدتی معاہدوں پر ڈرائیوروں اور دیگر عملے کی تقرری پر غور کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined