بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اعلان کیا ہے کہ ایم پی کی سرکاری نوکریاں اب صرف انہی لوگوں کو دی جائیں گی جو یہاں کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس حوالہ سے مطلوبہ قانون سازی جلد ہی کر لی جائے گی۔شیو راج چوہان نے کہا کہ میرے عزیر اپنے ہموطنوں، اپنے بھانجے، بھانجیوں کے مفاد کے مد نظر ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں سرکاری نوکریاں اب صرف مدھیہ پردیش کے بچوں کو ہی دی جائیں گی، اس کے لئے ضروری قانون التزام کیا جا رہا ہے۔ صوبہ کے وسائل پر صوبہ کے بچوں کا حق ہے۔
Published: undefined
قابل غور بات یہ ہے کہ ریاست کی 27 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اسمبلی کے ضمنی انتخاب سے قبل سی ایم شیوراج سنگھ چوہان کئی اعلانات کر رہے ہیں۔ اس سے قبل شیوراج نے اعلان کیا تھا کہ وہ قبائلیوں کو ساہوکاروں کے چنگل سے بچانے کے لئے ایک نیا قانون لا رہے ہیں۔
Published: undefined
شیوراج حکومت کی طرف سے آنے والے نئے قانون کے تحت 15 اگست 2020 تک 89 درج قبائلی علاقوں میں قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کو بغیر لائسنس یافتہ منی قرض دہندہ سے لیا گیا قرض واپس نہیں کرنا پڑے گا۔ اب ساہوکار قرض واپس کرنے کے لئے ان پر دباؤ نہیں ڈالیں گے۔ اس کے علاوہ اگر قرض کے بدلے میں کسی سامان یا دستاویزات کا عہد کیا گیا ہے تو وہ بھی واپس کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula