قومی خبریں

ایم پی: سندھیا نے کانگریس حکومت کے حق میں ووٹ ڈالنے والے اراکین اسمبلی کو سراہا

سندھیا نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ مدھیہ پردیش اسمبلی میں قانون کے ترمیمی بل پر ووٹوں کی تقسیم میں بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی نے کانگریس کے حق میں ووٹ کرکے حکومت کی پالیسیوں سے اتفاق ظاہر کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا نے ’گھرواپسی‘ کرنے والے بھارتیہ جنتاپارٹی کے دو اراکین اسمبلی کو مبارکباد دی ہے۔

Published: 25 Jul 2019, 10:10 PM IST

سندھیا نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ مدھیہ پردیش اسمبلی میں سزا کے قانون کے ترمیمی بل پر ووٹوں کی تقسیم میں بی جے پی کے دو اراکان اسمبلی نارائن ترپاٹھی (مہر) اور شرد کول (بیوہاری) نے کانگریس کے حق میں ووٹ کرکے حکومت کی پالیسیوں سے اتفاق ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی بار بار اقلیتوں کی حکومت کہنے والے بی جے پی لیڈروں کو آئینہ بھی دکھایا ہے۔

Published: 25 Jul 2019, 10:10 PM IST

انہوں نے کہا کہ دونوں اراکان اسمبلی کو ’گھر واپسی‘ پر بہت بہت مبارکباد۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا ہے کہ کانگریس حکومت مضبوطی سے اپنے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھائے گی۔

Published: 25 Jul 2019, 10:10 PM IST

کل مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر گوپال بھارگو کے ذریعہ وزیراعلی کمل ناتھ کو چیلنج کرنے کے تقریباً چار گھنٹے بعد ہی ایک ترمیمی بل پر ووٹنگ کے ذریعہ کانگریس نے ایک طرف جہاں اکثریت ثابت کردی، وہیں بی جے پی کے دو ارکان اسمبلی کو اپنی طرف لاکر اپوزیشن کو فی الحال بیک فٹ پر لا دیا۔

Published: 25 Jul 2019, 10:10 PM IST

کانگریس کی حمایت کرنے والے دونوں ارکان اسمبلی نارائن ترپاٹھی اور شرد کول نے کہا کہ وہ ترقی کے ایجنڈے کو لے کر وزیراعلی کمل ناتھ کے ساتھ ہیں۔ دونوں نے دعوی کیا کہ ایک طرح سے ان کی گھر واپسی ہے۔

Published: 25 Jul 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Jul 2019, 10:10 PM IST