قومی خبریں

’اللہ کی حفاظت میں ہوں‘ کہہ کر کورونا ویکسین کی مخالفت کرنے والے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے لگوائی ویکسین

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے اپریل ماہ میں ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’میں بغیر ویکسین کے ہی اللہ کی حفاظت میں ہوں اور مجھے ویکسین کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

ویکسین لگواتے ہوئے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق
ویکسین لگواتے ہوئے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق 

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے درمیان ٹیکہ کاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس درمیان سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے بھی ویکسین لگوا لی ہے۔ حالانکہ انھوں نے دو تین مہینے قبل ویکسین کی مخالفت کی تھی لیکن اب کووی شیلڈ کی پہلی خوراک لے لی جس سے امید ہے کہ ان کے حامیوں میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔

Published: 25 Jun 2021, 9:11 PM IST

دراصل کئی سیاستدانوں نے پہلے تو کورونا ویکسین کے خلاف بیانات دیے، اور پھر جب کورونا انفیکشن کی رفتار کم ہونے کی جگہ بڑھنے لگی اور طبی ماہرین و سائنسدانوں نے ٹیکہ کے خلاف پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے والے بیانات دیے اور انفیکشن سے بچنے کے لیے اسے ضروری قرار دیا تو کئی سیاستدانوں نے آگے آ کر ٹیکہ لیا۔ شفیق الرحمن برق بھی ان سیاستدانوں میں شامل ہیں جنھوں نے پہلے تو ٹیکہ لینے سے انکار کر دیا، لیکن 25 جون کو انھوں نے بالآخر پہلی خوراک لے ہی لی۔

Published: 25 Jun 2021, 9:11 PM IST

واضح رہے کہ اپریل ماہ میں شفیق الرحمن برق کا ایک بیان کورونا ویکسین کی مخالفت میں سامنے آیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’’میں بغیر ویکسین کے ہی اللہ کی حفاظت میں ہوں اور مجھے ویکسین کی ضرورت نہیں ہے۔ میری زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، مجھے ابھی ویکسین لگوانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، میری عمر 90 سال ہے اور مجھے پختہ یقین ہے کہ مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔‘‘

Published: 25 Jun 2021, 9:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Jun 2021, 9:11 PM IST