قومی خبریں

آر جے ڈی میں شامل ہوئے ایم پی محبوب علی، کہا ’آج ہوئی ہے صحیح معنوں میں میری گھر واپسی‘

کھگڑیا کے ایم پی محبوب علی قیصر نے کہا کہ آج میں صحیح معنوں میں اپنے گھر واپس آیا ہوں۔ میں این ڈی اے کا واحد مسلم ایم پی تھا لیکن آج انہیں ہمارے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادواور محبوب علی قیصر/&nbsp;ویڈیوگریب</p></div>

تیجسوی یادواور محبوب علی قیصر/ ویڈیوگریب

 

لوک سبھا انتخابات کے درمیان جب ہر سیاسی پارٹی اپنے عوامی رابطے اور لوگوں کے ووٹ حاصل کرنے کی جتن میں لگی ہوئی ہے، بہار کی چراغ پاسوان والی راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کو زوردار جھٹکا لگا ہے۔ کھگڑیا سے موجودہ ایم پی محبوب علی قیصر ایل جے پی چھوڑ کر لالو یادو کی پارٹی آر جے ڈی میں شامل ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

محبوب علی قیصر نے اتوار (21 اپریل) کو پٹنہ میں راشٹریہ جنتا دل کی رکنیت لی۔ آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی جبکہ تیجسوی نے پارٹی میں ان کا خیر مقدم کیا ہے۔ محبوب علی قیصر کے صاحبزادے یوسف صلاح الدین پہلے سے ہی آر جے ڈی میں ہیں۔

Published: undefined

محبوب علی قیصر کے آر جے ڈی میں شامل ہونے کے بعد تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ محبوب علی کے آر جے ڈی میں شامل ہونے سے پارٹی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے لالو یادو سے ملاقات کی ہے۔ انتخابات میں دو گروپ ہیں۔ ایک طرف قلم بانٹنے والے ہیں اور دوسری طرف تلواریں بانٹنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ہند سے چلنے والی ہوا نے جنوبی بہار میں بھی این ڈی اے کا صفایا کر دیا ہے۔ ہم پہلے مرحلے میں چاروں سیٹیں جیت رہے ہیں، باقی 6 مرحلوں میں بہار چونکا دینے والے نتیجہ دے گا۔ آئین کو بدلنے کی سازش کرنے والوں کو بہار کے عوام سبق سکھائیں گے۔

Published: undefined

آر جے ڈی میں شامل ہونے کے بعد کھگڑیا کے رکن پارلیمنٹ نے محبوب علی قیصر نے کہا کہ لالو یادو کا دل بہت بڑا ہے۔ میں رابڑی دیوی کی حکومت میں وزیر تھا۔ آج میں صحیح معنوں میں گھر لوٹ آیا ہوں۔ تیجسوی یادو نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر بہترین کام کیا۔ لالو یادو نے سماجی انصاف کے لیے جدوجہد کی اور تیجسوی یادو نے اقتصادی انصاف کا نعرہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں میں این ڈی اے کا واحد مسلم ایم پی تھا جو الیکشن جیت کر لوک سبھا گیا تھا۔ آج لگتا ہے کہ انہیں ہمارے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔ میں نے دھوکہ نہیں دیا، میں ان لوگوں کے ساتھ رہا جو رام ولاس پاسوان کے بعد پارٹی اور خاندان میں سینئر تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined