بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران ریاستی کانگریس صدر اور چھندواڑہ سے پارٹی کے امیدوار کمل ناتھ نے بی جے پی اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان پر سخت حملہ کیا ہے۔ کمل ناتھ نے کہا، ’’مجھے پوری ریاست میں بھروسہ ہے کہ عوام سچائی کا ساتھ دیں گے۔ مجھے عوام اور ووٹرز پر اعتماد ہے۔ میں شیوراج سنگھ نہیں ہوں جو کہوں کہ ہم اتنی سیٹیں جیتیں گے، سیٹوں کی تعداد کا فیصلہ عوام کریں گے۔‘‘
Published: undefined
کمل ناتھ نے بی جے پی کو مزید نشانہ بناتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی کے پاس پولیس، پیسہ اور انتظامیہ ہے۔ ان کے پاس یہ کچھ اور گھنٹے رہے گا۔ کل، مجھے کئی فون کالز موصول ہوئیں، کسی نے مجھے ایک ویڈیو بھیجا جس میں شراب اور پیسے تقسیم ہوتے دکھائی دیے۔‘‘
خیال رہے کہ مدھیہ پردیش میں آج ووٹنگ کا دن ہے، جو تقریباً دو ماہ سے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ریاست کے ساڑھے پانچ کروڑ سے زیادہ ووٹر ڈھائی ہزار سے زیادہ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ دو ماہ سے ریاست کے عوام اپنے امیدواروں کا جائزہ لے رہے تھے جبکہ سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو راغب کرنے کی کوششیں کر رہی تھیں۔ آج ان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا دن ہے۔ مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے 64626 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں زیادہ تر سیٹوں پر ووٹنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہے، لیکن چھتیس گڑھ کی کچھ نکس متاثرہ سیٹوں پر صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہی ووٹنگ ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز