دانش علی اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے ایوان میں ان کے خلاف بد زبانی کی تھی اور ان پر زبانی حملہ ان کے ایک خاص مذہب سے تعلق رکھنے کی وجہ سے کیا تھا۔ اس کے کچھ دنوں بعد پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بہوجن سماج پارٹی نے دانش علی کو پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔ لوک سبھا کے رکن دانش علی نے منی پور میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے لیے منعقد تقریب میں شرکت کی، جس کے بعد یہ سمجھا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی کانگریس میں شامل ہوں گے۔
Published: undefined
اتر پردیش کی امروہہ پارلیمانی سیٹ سے لوک سبھا کے رکن دانش علی کو بی ایس پی نے 9 دسمبر کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں معطل کر دیا تھا۔
Published: undefined
مسٹر علی جو منی پور کی راجدھانی امپھال سے متصل ریاست کے تھوبل کے کھونگ جونگ میں منعقدہ یاترا کے آغاز کے پروگرام میں حصہ لینے آئے تھے، کانگریس کے سینئر لیڈروں کے ساتھ اسٹیج پر اگلی قطار میں بیٹھے تھے۔
Published: undefined
مسٹر گاندھی کی قیادت میں کی جانے والی نیائے یاترا میں شامل ہونے کو اپنی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ''میں اس یاترا کا حصہ بننا اپنا فرض سمجھتا ہوں کیونکہ یہ راہل گاندھی کی پہل ہے تاکہ کمزوروں کو انصاف فراہم کیا جائے اور لوگوں کو متحد کیا جائے۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہونا میرا ایک اہم سیاسی فیصلہ ہے اور میں نے یہ فیصلہ بہت غور و فکر کے بعد کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرتے وقت میرے پاس دو راستے تھے۔ ایک یہ کہ جمود کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائے اور حالات کو جیسا کہ ہیں قبول کریں۔ دوسری بات ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا۔ میں نے دوسرا راستہ چنا ہے۔‘‘
Published: undefined
لوک سبھا میں بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری کے قابل اعتراض ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ''راہل گاندھی ملک کے پہلے لیڈر تھے جنہوں نے مجھے اور میرے خاندان کی حوصلہ افزائی کی جب پارلیمنٹ میں مجھ پر حملہ ہوا تھا۔ انہوں نے پورے ملک کو جوڑنے اور معاشرے کے ہر طبقے کو انصاف فراہم کرنے کا سفر شروع کیا ہے۔ اس لیے میں اس سفر میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز