قومی خبریں

مدھیہ پردیش: امرواڑہ اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے کانگریس امیدوار دھیرن شاہ نے داخل کیا پرچہ نامزدگی

امرواڑہ سیٹ کانگریس کا گڑھ رہی ہے۔ اس سیٹ پر اب تک ہوئے 14 اسمبلی انتخابات میں سے 11 بار کانگریس، 2 بار بی جے پی اور ایک بار جن سنگھ کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

تصویر: آئی اے این ایس

 

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ  ضلع کے امرواڑہ اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے کانگریس کے امیدوار دھیرن شاہ انواتی نے جمعرات (20 جون) کو اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔ پرچۂ نامزدگی داخل کرتے وقت ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر لیڈران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یہاں سے رکن اسمبلی رہے کملیش شاہ کے پارٹی تبدیل کرنے کے بعد یہ سیٹ خالی ہو گئی تھی۔ یہاں پر ووٹنگ 10 جولائی کو ہوگی۔

Published: undefined

دھیرن شاہ کی نامزدگی کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے کہا ہے کہ نامزدگی کے دوران موجود لوگوں کے اژدہام کو دیکھ کر مجھے یقین ہے کہ انہیں (دھیرن شاہ انواتی) عوام کا تعاون  ضرور ملے گا۔ دھیرن شاہ کے پرچۂ نامزدگی داخل کرتے وقت اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار، سابق وزیر سجن سنگھ ورما، سابق ایم ایل اے سنجے شرما سمیت کئی مقامی لیڈراور بڑی تعداد میں کانگریس کے کارکنان وعوام موجود تھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 2023 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کملیش شاہ نے امرواڑہ سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران وہ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ امرواڑہ سیٹ کانگریس کا گڑھ رہی ہے، یہ سیٹ اب تک ہوئے 14 اسمبلی انتخابات میں سے 11 بار کانگریس کے امیدوار جیت چکے ہیں۔ اس سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار نے دو بار اور جن سنگھ کے امیدوار نے ایک بار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس بار اس سیٹ پر سہ رخی مقابلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ یہاں سے بی جے پی نے کملیش شاہ کو، کانگریس نے دھیرن شاہ کو اور گونڈوانا گنتنتر پارٹی نے دیو راوین بھلاوی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined