عموماً امیر گھرانوں کے لوگ اور سیاسی رہنما سرکاری اسپتالوں میں علاج کرانے سے کتراتے ہیں لیکن مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ہفتہ کے روز اپنی انگلی کا آپریشن راجدھانی بھوپال میں واقعہ سرکاری اسپتال میں کراکر ایک منفرد مثال پیش کی ہے۔
Published: 22 Jun 2019, 6:10 PM IST
وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے حمیدیہ اسپتال میں اپنی انگلی کا آپریشن کرایا جو کامیاب رہا۔ دفتر وزیر اعلیٰ سے جاری بیان کے مطابق کمل ناتھ کو دائیں ہاتھ کی انگلی میں جمود اور درد کی شکایت تھی۔ تکلیف کی وجہ سے وہ جمعہ کے روز ’یوم یوگا‘ کی تقریب میں شرکت کرنے سے بھی قاصر رہے تھے۔ جمعہ کو انہوں نے جب حمیدیہ اسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرایا تو ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کی صلاح دی۔
Published: 22 Jun 2019, 6:10 PM IST
گاندھی میڈکل کالج کی ڈین ڈاکٹر ارونا کمار نے میڈیا کو بتایا، ’’وزیر اعلیٰ ہفتہ کی صبح نو بجے حمیدیہ کے نیو او پی ڈی بلاک کی چوتھی منزل پر واقع آپریشن تھیئٹر پہنچے، جہاں ضروری رسومات مکمل کرنے کے بعد ان کی انگلی کا آپریشن کیا گیا۔ ‘‘ غور طلب ہے کہ حمیدیہ اسپتال گاندھی میڈیکل کالج کے زیر اہتمام آتا ہے۔
Published: 22 Jun 2019, 6:10 PM IST
ڈاکٹر ارونا کمار نے کہا، ’’حمیدیہ اسپتال کے محکمہ ہڈی کے سربراہ ڈاکٹر سنجیو گور اور محکمہ انیستھیسیا کے سربراہ ڈاکٹر آدتیہ اگروال کی ٹیم نے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا کامیاب آپریشن کیا۔‘‘ ڈاکٹر کمار نے کہا کہ دو گھنٹے بعد وزیر اعلیٰ کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا اور شام کو ان کو چھٹی دے دی جائے گی۔
Published: 22 Jun 2019, 6:10 PM IST
وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے آپریشن کے دوران وزیر صحت ڈاکٹر وجے لکشمی سادھو صبح سے ہی ان کے ساتھ تھیں۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر حنا کاورے اور سابق مرکزی وزیر سریش پچوری بھی اسی اثنا میں اسپتال میں موجود رہے۔
Published: 22 Jun 2019, 6:10 PM IST
کمل ناتھ کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے ٹیوئٹ کیا، ’’کمل ناتھ جی ہمیشہ صحت مند رہیں، انہیں میری نیک خواہشات۔ وزیر اعلیٰ صاحب! حمیدیہ میں اپنا علاج کرانے کا آپ کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔ ساتھ ہی میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ جو سہولیات وہاں آپ کو حاصل ہوئیں، وہی عام لوگوں کو بھی حاصل ہوں اور انہیں در در بھٹکنا نہ پڑے۔‘‘
Published: 22 Jun 2019, 6:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Jun 2019, 6:10 PM IST