قومی خبریں

مدھیہ پردیش: بی جے پی کے نئے صدر نے کی میڈیا کو پیسے کھلانے کی بات

مدھیہ پردیش بی جے پی کے نو منتخب صدر راکیش سنگھ عہدہ سنبھالتے ہی تنازعہ میں گھر گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں راکیش سنگھ میڈیا کو پیسہ کھلانے کی بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

تصویر: اسکرین شاٹ
تصویر: اسکرین شاٹ مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر میڈیا کو پیسہ کھلانے کی بات کرتے ہوئے

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مدھیہ پردیش یونٹ کے نو منتخب صدر راکیش سنگھ نے میڈیا پر سخت تبصرہ کر کے صوبے کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹوں پر وائرل ایک ویڈیو میں راکیش سنگھ یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ’’کوریج تو ہمیں تب ملے گا جب میڈیا کو کچھ (انگلیوں سے پیسے کا اشارہ کرتے ہوئے) ملے گا۔ ‘‘ تنازعہ کے طول پکڑنے کے بعد بی جے پی جہاں صفائی پیش کر رہی ہے، وہیں کانگریس نے راکیش سنگھ پر میڈیا سے معافی مانگنے کا دباؤ بنانا شروع کر دیا ہے۔

Published: 21 Apr 2018, 10:19 AM IST

متنازعہ ویڈیو کو لے کر بی جے پی کے میڈیا انچارج لوکیندر پراشر نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’راکیش سنگھ نے یہ کہا تھا کہ کوریج تو تب ملے جب وہ بولے گیں۔‘‘ اس کی غلط تشریح کی جا رہی ہے۔

کانگریس کے رہنما اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر اجے سنگھ نے راکیش سنگھ کی طرف سے میڈیا پر پیسے لے کر کوریج کرنے کا الزام لگائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ راکیش سنگھ کو فوری میڈیا سے معافی مانگنی چاہئے۔ اجے سنگھ نے کہا کہ ’’بی جے پی ہمیشہ جمہوریت کے تمام ستونوں کو نظرانداز کرتی ہے۔ خواہ عدلیہ ہو، انتظایہ ہو، مقننہ ہو یا پھر جمہوریت کا چوتھا ستون میڈیا ہو۔ وہ سب کو ہمیشہ اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔

اپوزیشن کے رہنما نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ راکیش سنگھ نے سچ بولا ہے، کیونکہ بی جے پی کا اصل چہرہ یہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 15 سالوں میں اس حکومت نے میڈیا کو کنٹرول کرنے اور اسے لالچ میں پھسلانے کی ممکن کوشش کی ہے۔ اس کے باوجود بھی حکومت کی خامیاں سامنے آرہی ہیں، گھوٹالے اور کارنامے منظر عام پر ہیں، جب جب میڈیا نے غیر جانبداری کے ساتھ کوریج کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر نے جو الزامات عائد کئے ہیں وہ پوری میڈیا کی بے عزتی ہے اس کے لئے انہیں فوری طور پر معافی مانگنی چاہئے۔

Published: 21 Apr 2018, 10:19 AM IST

وہیں بی جے پی کے ایک رہنما نے اس معاملہ پر کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد ہوئے ایک مذاق کو کانگریس مدہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مدھیہ پردیش میں اس سال انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور پیسوں کا لین دین ہوگا اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ لیکن صوبے میں بر سر اقتدار جماعت کے ایک ذمہ دار عہدے پر فائز رہنما کی طرف سے میڈی کے تئیں کیا گیا یہ تبصرہ کافی سنجیدہ ہے۔

واضح رہے کہ جبل پور سے رکن پارلیمنٹ راکیش سنگھ اسی ہفتہ بی جے پی کی مدھیہ پردیش اکاجئی کے صدر منتخب مقرر ہوئے ہیں۔ آئندہ انتخابات کے پیش نظر نند کمار سنگھ چوہان کے مقام پر انہیں ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔

Published: 21 Apr 2018, 10:19 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Apr 2018, 10:19 AM IST