بھوپال: مدھیہ پردیش (ایم پی) کی راجدھانی بھوپال سے 120 کلومیٹر دور واقعہ ودیشہ ضلع کے گنج بسودا میں جمعرات کی شام ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں کے لال پٹھار گاؤں میں کنویں میں بچہ کے گرنے کے بعد اسے باہر نکالنے کے لئے پہنچنے والی بھیڑ کی وجہ سے کنوے کا سمنٹ کا سلیب ٹوٹ گیا اور 30 سے زائد افراد اندر جا گرے۔
Published: 16 Jul 2021, 9:11 AM IST
آج تک کی رپورٹ کے مطابق، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور مقامی انتظامیہ کی ٹیم کے ریسکیو آپریشن چلائے جانے کے بعد سے اب تک قریب 19 افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ 4 کی موت ہو گئی ہے اور ان کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واقعہ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’انتہائی افسوس ناک! مہلوکین کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ کانگریس کے ساتھیوں سے اپیل ہے کہ بچاؤ کے کام میں ہر ممکن مدد کریں۔‘‘
Published: 16 Jul 2021, 9:11 AM IST
حادثے کے فوراً بعد وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بچاؤ اور امداد کے لئے بھوپال سے روانہ کیں۔ نیز، وزیر اعلی نے تمام اعلی عہدیداروں سے بات کی اور انہیں ریسکو آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ ودیشہ ضلع کے انچارج وزیر وشواس سارنگ بھی وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے بعد بھوپال سے روانہ ہو گئے اور موقع پرپہنچ کر لگاتار امدادی کاموں کی نگرانی کرتے رہے۔
Published: 16 Jul 2021, 9:11 AM IST
خیال رہے کہ گنج بسودا کے گاؤں لال پٹھار میں شام کے 6 بجے ایک 14 سالہ لڑکا کنویں میں گر گیا تھا۔ اس 30 فٹ گہرے کنویں میں 10 سے 15 فٹ تک پانی بھرا ہوا ہے۔ بچے کے گرنے کے بعد لوگوں کا ہجوم اسے بچانے کے لئے کنویں کے آس پاس پہنچ گیا۔
Published: 16 Jul 2021, 9:11 AM IST
اچانک بھیڑ کے وزن کی وجہ سے کنوے پر بنا ہوا سیمنٹ کا سلیب ٹوٹ گیا اور 30 سے زیادہ افراد اس میں گر گئے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے تمام عہدیدار موقع پر پہنچ گئے اور جے سی بی اور دیگر مشینوں کے ذریعے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے حادثے کی اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلی نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "انتظامیہ پوری طاقت کے ساتھ امداد کاموں میں مصروف ہے۔ میں نے شادی کے مقام کع ہی کنٹرول روم بنا لیا ہے۔ میں امدادی کاموں میں سرگرم ٹیم سے مستقل طور پر رابطہ میں ہوں۔‘‘
خٰال رہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان اپنی گود لی ہوئی بیٹیوں کی شادی کی تقریب میں شرکت کر رہے تھے، لہٰذا وہ وہیں سے وہ عہدیداران کو ہدایات جاری کرنے لگے۔
Published: 16 Jul 2021, 9:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Jul 2021, 9:11 AM IST