جموں: جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے سراتھی کلان علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز نے ایک پاکستانی ڈورن کو اڑتے ہوئے دیکھنے کے بعد اتوار کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے سراتھی کلان علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد پر رات کی تاریکی میں ایک پاکستانی ڈورن کو کئی منٹوں تک ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد وہ پاکستان کی طرف واپس چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کی علی الصبح علاقے میں سیرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون نے اس طرف کوئی مواد مت چھوڑا۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی شئی ہاتھ نہیں آئی ہے۔ دریں اثنا بارڈر سیکورٹی فورسز کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ جس مقام پر پاکستانی ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا وہاں ماضی میں کئی مرتبہ ڈرون کے ذریعے ہتھیار پھینکنے کے واقعات رونما ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ بتادیں کہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر امکانی دراندازی کے واقعات کو ناکام بنانے کی خاطر پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined