لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع کانپور دیہات میں تجاوزات ہٹانے کے دوران ماں۔بیٹی کی جل کر ہوئی موت کے بعد موقع واردات پر جانے کی کوشش کر رہے ریاستی کانگریس کے عہدیداروں کے قافلے کو اناؤ کے نواب گنج ٹول پلازہ پر پولیس نے روک دیا۔
Published: undefined
ریاستی کانگریس کے صدر برج لال کھابری، ریجنل صدر نکل دوبے اور پارٹی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین نسیم الدین صدیقی سمیت 16عہدیدار منگل کو لکھنؤ سے کانپور دیہات کے رورا علاقے کے مڈولی گاؤں کے لئے نکلے تھے۔ ان کے قافلے کو نواب گنج ٹول پلازہ پر روک لیا گیا۔ پولیس نے نظم ونسق کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کارکنوں کو واپس لوٹنے کو کہا لیکن کانگریس لیڈروں کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ کنبے کو ڈھارس بندھانے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
پولیس افسران کے سمجھانے کے باوجود کانگریسی کانپور دیہات جانے کو بضد تھے۔ اس درمیان ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین نسیم الدین صدیقی نے بتایا کہ ہم لوگ صرف متاثرہ کنبے سے ہمدردی کا اظہار کرنے جا رہے تھے لیکن پولیس افسران نے ہماری نہیں سنی اور ہمیں حراست میں لے لیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کانپور دیہات کے میتھا تحصیل کے مڑولی گاؤں میں تجاوزات ہٹانے کے دوران جھونپڑی میں آ گ لگنے سے ماں۔بیٹی کی موت ہوگئی تھی۔ اس سلسلے میں 39 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز