سری نگر: منشیات کی بدعت کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک انتہائی مطلوب ملی ٹنٹ گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ سجاد بخاری کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے فتح گڑھ شیری میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
Published: undefined
پولیس ترجمان نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش شیری مارکیٹ کی طرف آرہا تھا اور پولیس کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔ بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت مجید احمد صوفی ولد عبدالاحد صوفی ساکن فتح گڑھ شیری کے بطور ہوئی ہے۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران منشیات فروش کی تحویل سے 140 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا اور اس کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ بیان کے مطابق اس ضمن میں پولیس اسٹیشن شیری میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined